وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے، ساتھ نہ دیں تو گر جائے گی ،مراد علی شاہ
دریائے سندھ پر کینالز نہیں بنیں گی ، سندھ کیخلاف کوئی بھی سازش ہوئی تو پیپلز پارٹی ناکام بنائے گی،مراد علی شاہ


سہو ن شریف:وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کی وجہ سے چل رہی ہے اگر ساتھ نہ دیں تو حکومت گر جائے گی۔
سہون شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ نگران حکومت کے دوران ایک اسکیم بنی تھی اور ارسا سے اس کی اجازت طلب کی گئی تھی، جس پر ارسا نے ایک غلط سرٹیفکیٹ جنوری میں جاری کیا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے اس سرٹیفکیٹ کو مشترکہ مفادات کونسل میں چیلنج کر دیا ہے، کیونکہ اگر کسی صوبے کو پانی کی تقسیم پر اعتراض ہو تو وہ اس فورم پر کیس دائر کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی متنازعہ کینال منصوبوں کی معلومات ملیں، سندھ حکومت نے فوری طور پر اس پر اعتراض داخل کر دیا۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ جب تک اس معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کی میٹنگ نہیں ہوتی، یہ منصوبہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کینالز کے معاملے پر مہم چلا کر پیپلز پارٹی کی ساکھ متاثرکرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،ہمارے پاس عوامی طاقت ہے، سندھ کیساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صدر مملکت اور بلاول بھٹو 4اپریل کو گڑہی خدابخش بھٹو میں اہم اعلان کریں گے،بلاول بھٹو زرداری کہہ چکے کہ دریائے سندھ پر کینالز نہیں بنیں گی ، سندھ کیخلاف کوئی بھی سازش ہوئی تو پیپلز پارٹی ناکام بنائے گی۔
انہوں نے اس مہم کو پیپلزپارٹی کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ وہ خود کہہ رہے ہیں کہ سندھ میں کینالز نہیں بنیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنایا جائے ، سکھر حیدرآباد موٹروے کو وفاقی حکومت سنجیدہ لے ،اس سے سندھ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کو فائدہ ہوگا۔
سندھ کے کاشتکاروں کو محکمہ زراعت ریلیف فراہم کرے گا ،کراچی میں ڈمپرز کے حادثات پر افسوس ہے،ر وکنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں ، معاملے پر سیاست نہ کی جائے ۔
میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کی وجہ سے حکومت ہیں، ہم اگر ساتھ نہ دیں تو وفاقی حکومت گرجائے گی۔
مراد علی شاہ مزید کہا کہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی ووٹوں سے وفاقی حکومت کو گرابھی سکتی ہے، پیپلزپارٹی کے پاس وفاق میں اکثریت نہیں ہے، بلاول بھٹو جب وزیراعظم بنیں گے تب عوامی ووٹوں اور طاقت سے بنیں گے۔

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 11 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 5 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 6 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 5 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 11 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 11 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 8 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 9 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 6 گھنٹے قبل