ایران کو نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہوگا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


امریکا کی جانب سے غزہ کی صورتحال کا ذمہ دار حماس کو قرار دے دیا گیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں غزہ کی صورتحال کی ذمہ دار فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو قرار دیا، ٹرمپ انتظامیہ تمام فیصلے امریکی عوام کی امنگوں کے مطابق کر رہی ہے، ہم محفوظ ہیں،احترام کے ساتھ اپنے اقدار کو نافذ کرتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے دور میں جب امریکا معاشی لحاظ سے مضبوط ہو جائے گا تو دنیا بھی ایک بہتر جگہ ہو گی۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس سے سوال کیا گیا کہ ٹرمپ امریکا کو پھر سے عظیم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر مقبوضہ کشمیر اور افغانستان میں بھی لوگ ان کی طرف دیکھ رہے ہیں، جس پر ٹیمی بروس نے کہا کہ لوگ ٹرمپ پر اعتبار کرتے ہیں اسی لیے انہیں دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ کارجہ نے مزید کہا کہ ایران کے پاسداران انقلاب گارڈ کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے، ایران کو نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہوگا۔
اس کے علاوہ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ امریکا آنے والے افراد کو امریکی قوانین کی پابندی کرنا ہوگی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کا سلسلہ جاری رکھا تو اس پر بمباری کی جائے گی۔
صدر ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ردعمل میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ سے رہی ہے، امریکا نے ایسا کوئی اقدام کیا تو اسے سخت جوابی دھچکا پہنچے گا۔
آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا امریکا نے پہلے کی طرح ایران میں بغاوت کا سوچا تو ایرانی عوام خود نمٹ لے گی۔

جھنگ: جھوٹا زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والی خاتون گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالتی نظام پر برہمی، "دل کرتا ہے کورٹ کو ہی جرمانہ کردوں"
- 10 گھنٹے قبل

متنازع ٹوئٹ کا معاملہ: ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 11 گھنٹے قبل

ڈرگ کورٹ کا بڑا فیصلہ: حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا سی فام اجلاس سے خطاب، پاکستان کا دولتِ مشترکہ کی مضبوطی پر زور
- 10 گھنٹے قبل

پاکستانی ویمن ٹیم کی شاندار فتح، جنوبی افریقہ کو آخری ون ڈے میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا
- 10 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے اور قانون سازی کا حکم
- 10 گھنٹے قبل

🇵🇰 صاحبزادہ فرحان کا عزم: ’بھارت سے فائنل میں دوبارہ مقابلہ ہو گا
- 9 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کا ریاست مخالف کوئی ایجنڈا نہیں، ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے: بیرسٹر گوہر
- 10 گھنٹے قبل

ماہرین موسمیات کی رواں سال ریکارڈ سردی کی پیشگوئی
- 11 گھنٹے قبل