شہید کیپٹن محمد علی قوم کا ہیرو ہے،ان کی لازوال قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، محسن نقوی
شہید نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، محسن نقوی


لاہور: وزیر اخلہ سید محسن نقوی نے کہا کہ ہے کہ شہیدکیپٹن محمد علی قوم کا ہیرو ہے ان کی لازوال قربانی کو قوم ہمیشہ یار رکھے گی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ریلوے کالونی میں شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی رہائش گاہ گئے اور ان کی والدہ،انکل، اہلیہ، بیٹی اوردیگر سے ملاقات کی،انہوں نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہید کیپٹن کی والدہ نے کہا کہ ہماری سوچ علی سے شروع ہوتی تھی اور علی پر ہی ختم ہوتی تھی، بیٹے کو یاد کرتے ہوئے وہ آبدیدہ ہو گئیں۔
اس موقع پر معصوم بیٹی آیانا والد کی تصویر کو چومتی رہی اور والد کو ملنے والا میڈل گلے میں ڈال لیا۔
وزیرداخلہ نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی والدہ کو دلاسہ دیا، وزیر داخلہ نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارا اور شہید کی بہادری کو سراہا، انہوں نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید کیپٹن علی قوم کے ہیرو ہیں اور ان کے خاندان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا، شہید نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، ان کی لازوال قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
انہوںنےمزید کہا کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی وطن کا بہادر سپوت ہے ان کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں،ان کا کہنا تھاکہ کیپٹن علی کی قربانی پاک فوج اور پوری قوم کی دہشت گردی کے خلاف ناقابل شکست عزم کی علامت ہے۔
خیال رہے کہ کیپٹن محمد علی قریشی 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 9 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 11 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 12 گھنٹے قبل






