Advertisement

پاسدارا ن انقلاب دہشتگرد قرار،ایران کو اپنے نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے پھیلاؤ کو روکنا ہو گا، امریکہ

غزہ کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو قرار دیا،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Apr 1st 2025, 2:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاسدارا ن انقلاب دہشتگرد قرار،ایران کو اپنے نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے پھیلاؤ کو روکنا ہو گا، امریکہ

واشنگٹن ڈی سی :امریکا کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیاجاچکا، ایران کو نیوکلیئر پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہوگا ۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشی لحاظ سے مضبوط امریکہ ٹرمپ کی ترجیح ہے،ٹرمپ امریکا کومحفوظ ترین ملک بناناچاہتے ہیں۔
پریس بریفینگ میں انہوں نے کہا کہ جب تک ہم یہاں ہیں دنیا کی حفاظت اورسلامتی کیلئے کام کریں گے، صدر ٹرمپ کے دورمیں ایران کوجوہری طاقت نہیں بننے دیاجائے گا۔
غرہ کے حوالےسے بات کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو قرار دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نےایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہا کہ ایرانی مسلح تنظیم پاسداران انقلاب کو عالمی دہشتگرد قرار دیا جا چکا ہے ،علاقے میں امن کو قائم رکھنے کے لیے ایران کو اپنے نیوکلیئراور بیلسٹک میزائل پروگرام کے پھیلاؤ روکنا ہو گا۔
 ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ تمام فیصلے امریکی عوام کی امنگوں کے مطابق کر رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کہ امریکہ میں آنے والے افراد کو امریکی قوانین کا احترام کرنا ہوگا، ہم محفوظ ہیں اور احترام کے ساتھ اپنی اقدار کو نافذ کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال کی ذمہ دار حماس ہے۔

Advertisement