ننھے بچوں کی تکلیف برداشت نہیں، ہارٹ سرجری کے اخراجات حکومت دے گی،حکومت کے وسائل پر پہلا حق بچوں کا ہے،مریم نواز


لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے شروع کر دہ ’’چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام‘‘ کے تحت 3ہزار 162 بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجری کی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ہر ماہ غیر ملکی چلڈرن ہارٹ سرجن کی ٹیم دورہ کرے گی۔
اس پروگرام کے تحت ملک بھر سے 7436 مریض بچوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے،جس میں خیبرپختونخوا کے 316 بچوں کابھی پنجاب کے اسپتالوں میں مفت سرجری اور علاج ہوگا۔
اسی طرح سندھ سے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کیلئے 51 بچوں کی رجسٹریشن کرائی گئی،بلوچستان سے11، آزاد کشمیر سے158بچوں نے ہارٹ سرجری کیلئے رجسٹریشن کرائی،پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے 30بچوں کی ہارٹ سرجری ہوگی۔
سرکاری اسپتالوں میں 2419اور پرائیویٹ اسپتالوں میں 743 آپریشن ہو چکے ہیں،چلڈرن ہارٹ سرجری اور علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ننھے بچوں کی تکلیف برداشت نہیں، ہارٹ سرجری کے اخراجات حکومت دے گی،حکومت کے وسائل پر پہلا حق بچوں کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب اپنے بچوں جیسے ہیں، پیدائشی امراض قلب میں مبتلا بچوں کا علاج ممکن حد تک جلد اور مفت ہوگا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 6 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 5 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 3 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 6 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 5 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago








