پیپلز پارٹی کا متنازع کینال منصوبے کیخلاف کل صوبے بھر میں مشعل برادر ریلیاں نکالنے کااعلان
جب تک 6 کینالوں کے منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں ہوگا تب تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی،نثار کھوڑو


کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کا متنازع کینال منصوبے کے خلاف کل سندھ بھر میںمشعل برادر ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے ویڈیو بیان میں دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف آج بدھ کو سندھ بھر کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں شام کو احتجاجی مشعل بردار ریلیوں کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تحت بدھ کو سندھ کے ہر تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں متنازعہ 6 کینال منصوبے کے خلاف احتجاجی مشعل بردار ریلیاں نکالی جائیں گی، پیپلز پارٹی کی سندھ بھر کی تحصیل سطح کی تنظیمیں اپنے اپنے تحصیلوں کے ہیڈکوارٹرز میں کینالوں کے خلاف شام کو عوامی قوت کے ساتھ مشعل بردار ریلیاں نکالیں گی۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ پانی کا مسئلہ ایک دن کے احتجاج کرنے سے حل نہیں ہوگا جس کے لئے مسلسل احتجاج کرکے دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ پانی کا مسئلہ سندھ کے مستقبل اور زندگی کا سوال ہے۔عوام کی زندگیاں بچانے کے لئے کینال منصوبے کے خلاف عوام کے ساتھ ہیں۔
نثارکھوڑو کا کہنا ہےکہ 6 کینالوں کا منصوبہ سندھ کے نقصان میں ہے اس لئے سندھ کے لوگوں کو یہ منصوبہ قبول نہیں ہے۔
اپنے ویڈیوبیان میں انہوںنے مزید کہا کہ کینال منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ کی عوام کا احتجاج اپنے حق کے لیے ہے۔پیپلز پارٹی کینالوں کے خلاف احتجاج جاری رکھ کر اپنا جمھوری حق استعمال کرتی رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک 6 کینالوں کے منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں ہوگا تب تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔کینال منصوبے کے خلاف سب مل کر جدوجھد کرکے سندھ کی حفاظت کریں گے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالہ گیا۔

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- a day ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 hours ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 4 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 5 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 4 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 6 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago





