بہاولپور :11 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
چند روز قبل درندہ صفت ملزمان نے چند روز قبل 11سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا


بہاولپور میں 11 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کرکے اسے قتل کرنے والے چاروں ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور تھانہ صدر کے علاقے باقر میں چند روز قبل 11 سالہ بچی فضا کو اجمتاعی زیادتی کے بعد بچی کو قتل کرنے کے چاروں ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے جبکہ ملزمان 4 روز سے پولیس حراست میں تھے۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولیس چاروں ملزمان کو مال مقدمے کی ریکوری کے لیے لے جارہی تھی کہ ملزمان کو پولیس سے چھڑانے کے لیے ان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ چاروں ملزمان انس، کامران، محمود اور عمر نے فائرنگ کے دوران خود کو پولیس سے چھڑوا کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن بیٹھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بچی اور ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ میچ ہونے کے بعد چاروں ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن میں سے دو ملزمان مقتولہ بچی کے ماموں جبکہ دو قریبی رشتہ دار تھے، دوران حراست و تفتیش ملزمان نے بچی سے زیادتی اور قتل کا اعتراف بھی کیا تھا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل درندہ صفت ملزمان نے چند روز قبل 11سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا۔

یہ کیسا اسلامی ملک ہےجہاں بانی پی ٹی آئی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، عمر ایوب
- 2 hours ago
نہروں کےمعاملےپرسمجھوتہ نہیں کریں گے ، پیپلز پارٹی
- 2 hours ago

سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

آذربائیجان کے صدر رواں ماہ پاکستان کادورہ کریں گے،اہم معاہدے متوقع
- 37 minutes ago

متنازع ویڈیو لیکس کے معاملے پر ٹک ٹاکر مناہل ملک نے کیا ردعمل دیا؟
- 3 hours ago
جانیے سونف کے انسانی جسم پر حیرت انگیز فوائد
- 10 minutes ago

ناموربھارتی سیاستدان اور گلوکار ہنس راج ہنس کی اہلیہ انتقال کرگئیں
- 4 hours ago

کوئٹہ:رواں سال کانگو وائرس سے مریض کے جاں بحق ہونے کا پہلا کیس رپورٹ
- 2 hours ago

صدر زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آ رہی ہے ، جلد اسپتال سے چھٹی ملنے کی امید ہے : ڈاکٹر عاصم
- 2 hours ago

بجلی کی قیمت میں کمی ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر
- 2 hours ago

پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی
- 5 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا
- 3 hours ago