ٹنڈو الہ یار: تیز رفتار کار نہر میں جا گری ،کراچی سے آنے والے 4 دوست جاں بحق
جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے سیالکوٹ سے بتایا جاتا ہے، جن کی شناخت علی شان، عبدالاحد، عدیل اور سمیر کے ناموں سے کی گئی،ریسکیو

شائع شدہ 4 months ago پر Apr 1st 2025, 8:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

سندھ کے ضلع ٹنڈوالہ یار میں نصیر کینال میں کار گرنے سے اس میں سوار چار دوست جاں بحق ہوگئے۔
ٹنڈوآدم سے آنے والی کار موڑ کاٹتے ہوئے نصیر کینال میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں نے ڈوبنے والے افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت نہر سے نکالا، حادثے میں جاں بحق افراد کی نعشوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے سیالکوٹ سے بتایا جاتا ہے، جن کی شناخت علی شان، عبدالاحد، عدیل اور سمیر کے ناموں سے کی گئی۔ متوفی عبدالاحد دوستوں کے ساتھ اپنے رشتہ داروں سے ملنے میرپور خاص جا رہا تھا۔

بنوں، پولیس چوکی پر خوارج کے حملے بھرپور جوابی کارروائی سے پسپا
- 9 منٹ قبل

دورہ انگلینڈ، پاکستانی اسکواڈ میں شامل سپنر ساجد خان انجری کا شکار، ٹیم سے باہر
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر بڑے سیاسی جلسے کا اعلان، باضابطہ درخواست جمع کرا دی
- ایک گھنٹہ قبل

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں قدیم روایت کے تحت ہونے والی ایک انوکھی شادی
- 37 منٹ قبل

سوات میں استاد کے وحشیانہ تشدد سے 14 سالہ طالبعلم فرحان جان کی بازی ہار گیا
- 5 گھنٹے قبل
گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچا د، بابو سر ٹاپ کر درجنوں سیاح پھنس گئے
- 4 گھنٹے قبل

مون سون ، چوتھے اسپیل کے دوران کئی شہروں میں نشیبی علاقے زیرِ آب
- 2 گھنٹے قبل
حالیہ بارشوں اور گلیشئیرز کے پگھلنے سے پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس:گرفتار ٹھیکیدار 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
- 2 گھنٹے قبل

راولپنڈی: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں باپ بیٹی کار سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

بنگلا دیش فضائیہ کے تربیتی طیارے کے ہائی اسکول کیمپس پر گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی
- 3 گھنٹے قبل

بابوسرٹاپ اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن
- ایک گھنٹہ قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات