292 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے قومی ٹیم 208 رنز ہی بناسکی اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی


نیوزی لینڈ نے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 84 رنز سے ہرادیا اور سیریز میں نمایاں برتری حاصل کرلی۔
292 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے قومی ٹیم 208 رنز ہی بناسکی اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف 73 اور نسیم شاہ 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
ہیملٹس کے سیڈون پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔
کیویز وکٹ کیپر مچل ہے نے 78 گیندوں پر ناقابل شکست 99 رنز بنائے جنہوں نے اپنی اننگ میں 7 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔
نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے 54 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ چھٹے اوور میں نک کیلی کی گری جو 31 رنز بناکر حارث رؤف کی بولنگ پر آؤٹ ہوئے۔
10 ویں اوور میں دوسرے اوپنر Rhys Mariu بھی 18 رنز پر وسیم جونیئر کا شکار بنے، اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 71 رنز تھا۔
اس کے بعد پہلے ڈیرل مچل 18 جبکہ ہنری نکولس 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 102 تھا جبکہ 17 اوور ہوچکے تھے۔
5 ویں وکٹ پر کیوی کپتان مائیکل بریسویل اور محمد عباس نے 30 رنز کی شراکت داری کی مگر پھر بریسویل 17 رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کی گنند پر آؤٹ ہوگئے۔
مچل ہے اور محمد عباس نے چھٹی وکٹ پر 77 رنز جوڑے اور جب 40 ویں اوور میں عباس پویلین واپس لوٹے تو نیوزی لینڈ کا اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز تھا۔
وکٹکیں گرنے کے باوجود مچل ہے نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور آخری اوور میں 24 رنز بنائے اور کیویز اننگ کا اختتام 292 رنز 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر ہوا۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر اور سفیان مقیم نے 2، 2 وکٹیں لیں جبکہ فہیم اشرف، عاکف جاوید اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ لی۔
نیوزی لینڈ کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
خیال رہے کہ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی تھیں۔
پاکستانی ٹیم امام الحق ، عبداللہ شفیق ، بابراعظم ، محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا، طیب طاہر، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف، سفیان مقیم اور عاکف جاوید پر مشتمل تھی۔
سیریز کا پہلا میچ میں کھیلنے والے عثمان خان، محمد علی، عرفان خان نیازی اور نسیم شاہ پاکستانی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے۔ اسی طرح نیوزی لینڈ کے اہم بیٹر مارک چیپمین ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

پنجاب پولیس کی خاتون افسر ایکسی لینس اِن پرفارمنس ایوارڈ 2025ء کیلئے منتخب
- 12 گھنٹے قبل
چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق مریم اورنگزیب نے وضاحت دیدی
- 17 گھنٹے قبل

عید والے دن گھرمیں ماتم ،3 بچے کھیلتے ہوئے پانی کے گڑھے میں ڈوب گئے
- 12 گھنٹے قبل

خیرپور: ہائی وے پر کوچ اور کار میں تصادم سےباپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق
- 14 گھنٹے قبل
پی ایس ایل میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ، کم سے کم قیمت کتنی ہے؟
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں سیاسی استحکام کیلئے پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ، رانا تنویر
- 11 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت کی صحت یابی کے لئے قوم سے دعا کی اپیل
- 13 گھنٹے قبل

آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز
- 14 گھنٹے قبل

صدر زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے،ذاتی معالج
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کل متوقع
- 18 گھنٹے قبل

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے لاشیں لینے کیلئے ہسپتال میں مارپیٹ، دوران احتجاج توڑ پھوڑ کی، ڈی آئی جی
- 14 گھنٹے قبل

ایلون مسک ٹرمپ انتظامیہ کے قائم کردہ ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی سے دستبردار
- 11 گھنٹے قبل