پاکستان
وزیر اعظم کا پروٹوکول کے حوالے سے بڑا فیصلہ
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول اور سیکیورٹی کے ساتھ نہیں جاوں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول اور سیکیورٹی کے ساتھ نہیں جاوں گا،ہمارا مقصد ہے کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچائیں اور عوام کسی تکلیف میں مبتلا نہ ہو۔
To save taxpayer money & avoid inconvenience to the public I will not be going to any private function with protocol & security. I am also reviewing protocol & security for ministers, governors & PTI CMs to decide how we can minimise expenditure & end public inconvenience.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 6, 2021
وزیراعظم کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وزرائے اعلی، گورنرز اور وزراء کی سیکیورٹی اور پروٹوکول پر بھی نظرثانی کررہا ہوں،اگلے کابینہ اجلاس میں اس حوالے سے جامع پالیسی پر فیصلہ کریں گے، ہم عوام کو مرعوب کرنے والے نوآبادیاتی کلچر کا خاتمہ کریں گے ۔
کھیل
ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے
برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا
آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔
تفصیلات کے مطابق برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو سات اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نےاس میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔
دی گابا سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے میزبان ٹیم نے سات اوورز میں 93رنز سکور کئے۔ گلین میکسویل نے 43 اور مارکس اسٹوئنس نے 21 رنز اسکور کیے۔ جواب میں قومی کرکٹ ٹیم سات اوورز میں صرف64رنز سکور کر پائی۔ وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔
پاکستان
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا قطر کا دورہ
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ملاقات کی
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ملاقات کی جبکہ انہوں نے قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک قطر مضبوط برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملاقات میں ریجنل پیشرفت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قطری قیادت نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا۔
قطری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔
پاکستان
دیامربھاشا ڈیم کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی
وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے
منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامربھاشا ڈیم شروع کرنے کے اقدامات میں حائل رکاوٹوں پر قابو پالیا جائے گا جس سے قوم کو فائدہ ہوگا۔
وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی مرمت کے کام کو تیز کریں اورسائنسی بنیاد پر منصوبہ تیار کریں تاکہ ایسا پائیدار حل تلاش کیا جاسکے جس سے طویل مدت کا استحکام یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم پر بھی توجہ مرکوز کی گئی جو کہ آبپاشی کیلئے پانی بھی ذخیرہ کرنے کے علاوہ سیلابوں کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوگا اور چار ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی بھی پیداکرے گا۔
منصوبہ بندی کے وزیر نے حکام کو زمین سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا تاکہ منصوبے کا آغاز ممکن ہوسکے۔
-
دنیا 9 گھنٹے پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
تجارت ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
علاقائی 2 دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
دنیا 11 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
کھیل 13 گھنٹے پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا