لاہور:پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل انگلش ٹیم کے سات ارکان کا کورونا پازیٹو آنے کے بعد پوری انگلش ٹیم تبدیل کردی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز 8 جولائی سے شروع ہوگی ، جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی ،سیریز سے قبل انگلش ٹیم کے سات ارکان کا کورونا پازیٹو آیا ہے کورونا پازیٹو میں انگلش کپتان این مورگن بھی شامل ہیں۔
انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن سمیت تین کھلاڑی اور 4 آفیشل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد مثبت کیسزآنے والے ارکان قرنطینہ میں چلے گئے ہیں جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشل کو ملنے والے افراد بھی آئیسولیشن میں رہیں گے جبکہ سیریز شیڈول کے مطابق کھیلی جائے گی۔
انگلش بورڈ کی جانب سے نئی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ٹیم کی قیادت بین سٹوکس کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیکب بال ، ڈینی برگز، برائیڈن کارس،زیک کرالی،بین ڈکٹ،لوئس گریگری ،ٹائم ہیم،ول جیکسن ،ڈین لارنس ،ثاقب محمود ،ڈیوڈ مالن ،کریک اورٹن، میٹ پارکنسن،ڈیوڈ پین،فل سالٹ ،جان سمپسن اور جیمزونس شامل ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago





