پاکستان منصفانہ تجارت کا حامی ہے اور امریکا کی جانب سے یہ اقدام پاکستان کے برآمدی شعبوں کو نہ صرف غیر مستحکم کرے گا


امریکہ نے حال ہی میں پاکستان کی برآمدات پر یکطرفہ 29 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے اور یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ پاکستان نے امریکی سامان پر 58 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے۔ پاکستان اس سزا کو غیر منصفانہ، اپنے تجارتی نظام کے خلاف اور عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے اصولوں سے متصادم قرار دیتا ہے۔ پاکستان منصفانہ تجارت کا حامی ہے اور امریکا کی جانب سے یہ اقدام پاکستان کے برآمدی شعبوں کو نہ صرف غیر مستحکم کرے گا بلکہ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بھی نقصان پہنچائے گا۔
وفاقی حکومت کی طرف سے یہ باور کرایا گیا ہے کہ یکطرفہ ٹیرفز عالمی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کریں گے۔ ٹریڈ وارز پر ڈبلیو ٹی او کے اصولوں کی بالادستی ضروری ہے۔ پاکستانی محنت کشوں کا تحفظ ترقیاتی تقاضا ہے، تحفظ پسندی نہیں۔ امریکی ٹیرفز پاکستانی برآمدات کے ساتھ ساتھ امریکی صارفین کو بھی نقصان پہنچائیں گے۔ پاک امریکا تجارتی مسائل ایسے اقدام سے نہیں بلکہ بات چیت سے حل ہوں گے۔
بین الاقوامی تجارتی پالیسیوں کو سزائی ٹیرفز نہیں، منصفانہ مقابلہ کی بنیاد پر ہونا چاہیے، تجارتی پالیسیاں باہمی احترام اور مشترکہ معاشی اہداف کی عکاس ہونی چاہئیں۔ پاکستان جیسی ترقی پذیر معیشتوں کو عالمی تجارت میں یکساں سلوک کا حق ہے۔ یکطرفہ کارروائیوں کے خلاف عالمی تجارتی سالمیت کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی برادری متحد ہو۔
امریکی ٹیرفز پاکستان کی معاشی ترقی اور علاقائی تجارتی شراکت داریوں کو خطرے میں ڈال دے گی، پائیدار پاک-امریکہ تعلقات کیلئے جبر نہیں بلکہ متوازن تجارتی طریقہ کار ضروری ہے۔ ڈبلیو ٹی او کے معیارات کی پاسداری تمام قوموں کیلئے انصاف یقینی بناتی ہے۔
پاکستان کی تجارتی پالیسیاں شفاف اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے عین مطابق ہیں۔ تجارتی تنازعات کے حل کیلئے تصادم نہیں، تعاون ضروری ہے اور پاکستان تجارتی مساوات کیلئے تعمیری مذاکرات پر پُرعزم ہے

وزیرداخلہ محسن نقو ی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، ملکی سا لمیت پر تبادلہ خیال
- 7 گھنٹے قبل
سعودی حکومت کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

نائب وزیر اعظم کا یواے ای ہم منصب سے رابطہ ، پاک بھارت صورتحال پر تبادلہ خیال
- 7 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 گھنٹے قبل

بھارت پاکستان کیلئے کن کیٹیگریز کے ویزا کی میعاد برقرار رکھے گا ؟ بھارت کا واضح پیغام
- 7 گھنٹے قبل
چین : خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل
مودی سرکار کا حکم نا ماننے پر بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 6:30 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے
- 8 گھنٹے قبل

ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے،شہبازشریف
- 9 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن ، 3 خوار ج ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 6 گھنٹے قبل