ان کا انتقال ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں دل کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوا


بھارت کمار کے نام سے مشہور معروف اداکار اور فلم ساز منوج کمار کا 87 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا انتقال جمعہ کو ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں دل کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوا، جہاں وہ طویل عرصے سے صحت کے مسائل کا شکار تھے۔ اسپتال کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے مطابق، ان کی موت کی دوسری وجہ جگر کی خرابی تھی۔
منوج کمار 24 جولائی 1937 کو ایبٹ آباد پاکستان، ان کا پیدائشی نام ہری کرشنن گوسوامی تھا۔ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 1957 میں فلم ”فیشن“ سے کیا، اور 1961 میں ”کانچ کی گڑیا“ میں اپنی اداکاری سے شہرت حاصل کی۔
منوج کمار کو خاص طور پر حب الوطنی پر مبنی فلموں جیسے ”شہید“ (1965)، ”اپکار“ (1967)، ”پورب اور پچھم“ (1970) اور ”کرانتی“ (1981) میں اپنے کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے، جنہوں نے انہیں ”بھارت کمار“ کا لقب دیا۔
ان کی فلموں نے نہ صرف سینما کو نیا رخ دیا بلکہ قومی جذبے کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”شور“ (1972) بھی خاصی مشہور ہوئی۔
منوج کمار کو ان کی بے مثال خدمات پر 1992 میں پدم شری اور 2015 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ ان کا یہ کہنا تھا کہ ”سینما صرف تفریح کے لیے نہیں ہے، یہ قوم کے کردار کی تعمیر کا ذریعہ ہے۔“
منوج کمار کی وفات نے بھارتی فلم انڈسٹری کو ایک بڑے نقصان سے دوچار کیا ہے، اور سنیما کی دنیا میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- ایک دن قبل

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 2 دن قبل

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے
- 2 دن قبل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ
- 2 دن قبل

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 17 گھنٹے قبل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل
- 4 دن قبل

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- ایک دن قبل

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- 4 دن قبل

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 17 گھنٹے قبل

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا
- 2 دن قبل

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 2 دن قبل

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- 2 دن قبل



