ٹرمپ کی تجارتی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردے گی، کینیڈین وزیراعظم


تجاری جنگ میں تیزی، کینیڈا کی جانب سے امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تجارتی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردے گی۔
ادھر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے نئے ٹیرف عالمی معیشت کے لیے ایک نمایاں خطرہ ہیں۔
دوسری جانب امریکا کی جانب سے لگائے جانے والے جوابی ٹیرف پر مختلف ممالک نے رد عمل ظاہر کیا۔
چین کا کہنا تھا کہ اس تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا۔ امریکہ ٹیرف میں کمی کرے اور اس کے بجائے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرے۔
فرانسیسی حکومت نے کہا کہ یورپ کے ساتھ مل کر ٹرمپ ٹیرف کا جواب دیں گے۔
آسٹریلیا کا جوابی ٹیرف پر کہنا ہے کہ امریکی عوام ان ناجائز ٹیرف کی سب سے بھاری قیمت چکائیں گے۔
یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ ترین محصولات عالمی معیشت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہیں اور اس سے کمزور لوگوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچے گا۔

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 9 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل






