قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کرنے والا آج جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، بیرسٹر سیف
جعلی مینڈیٹ کی طرح جعلی ریلیف دینے کے بجائے عوام کو اصل اور مؤثر ریلیف فراہم کیا جائے،مشیر اطلاعات کے پی


مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کرنے والا شخص آج جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے اور مہنگائی کرنے والے آزاد ہیں۔
وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ جو شخص ، جب کہ 40 روپے فی یونٹ بجلی دینے والے حکمران عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دوسرا جرم یہ تھا کہ اُس نے قوم کو 150 روپے فی لیٹر کے حساب سے پیٹرول دیا، جسے اب 300 روپے تک پہنچا دیا گیا ہے۔ جعلی مینڈیٹ کی طرح جعلی ریلیف دینے کے بجائے عوام کو اصل اور مؤثر ریلیف فراہم کیا جائے، کیونکہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔
حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عوام کو صرف 7 روپے کے ریلیف کا جھانسا دیا جا رہا ہے، لیکن کوئی یہ نہیں بتاتا کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں اس قدر بلند کیوں ہوئیں اور کس نے انہیں عوام کی پہنچ سے باہر کر دیا؟
ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں حالیہ دنوں مزید 7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، مگر اس کمی کا کوئی فائدہ پاکستانی عوام کو نہیں پہنچایا جا رہا۔ ڈاکٹر سیف نے زور دے کر کہا کہ اگر بین الاقوامی قیمتوں کو مدِنظر رکھا جائے تو پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 100 روپے سے بھی کم ہونی چاہیے۔
ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش معاشی بحران کا واحد حل شفاف قیادت اور حقیقی عوامی نمائندوں کے ذریعے ممکن ہے، جو عوام کو ریلیف دینا جانتے ہوں، نہ کہ صرف دعوے کرتے ہوں۔

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 5 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 3 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 2 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 3 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 16 منٹ قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 12 منٹ قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 8 منٹ قبل