امریکا کی50 ریاستوں کے ساتھ کینیڈا، برطانیہ،فرانس، جرمنی، پرتگال اور میکسیکو میں کل ملا کر 1200 مقامات پر احتجاجی مظاہورں کا انعقاد کیا جارہا ہے


امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے مشیر ایلون مسک کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج امریکا سمیت مختلف ممالک میں آج احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آج امریکا کی50 ریاستوں کے ساتھ کینیڈا، برطانیہ،فرانس، جرمنی، پرتگال اور میکسیکو میں کل ملا کر 1200 مقامات پر احتجاجی مظاہورں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق "Hands Off!" کے نام سے ہونے والے احتجاج کے لیے نیویارک میں بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہوگئے ہیں جبکہ واشنگٹن کے نیشل مال کے باہر مظاہرے میں 20 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے ٹرمپ اور ایلون مسک کے خلاف نعرے لگانے کے ساتھ امریکا میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور عوام مخالف پالیسیاں واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ٹرمپ کے خلاف یہ سب سے بڑا مظاہرہ ہے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل






