Advertisement

ایران برابری کی بنیاد پر امریکا سے مذاکرات کے لیے تیار ہے،صدر مسعود پزشکیان

امریکا مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو دھمکیوں سے گریز کرے، ایرانی صدر

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 6th 2025, 10:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران برابری کی بنیاد پر امریکا سے مذاکرات کے لیے تیار ہے،صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران دھمکیوں کے سائے میں نہیں برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، امریکا مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو دھمکیوں سے گریز کرے۔

ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش پر رد عمل دیتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا سے برابری کی بنیاد پر مذاکرات چاہتے ہیں، ایک طرف دھمکی دوسری طرف مذاکرات کی پیش کش ہے، امریکا کا غیر سنجیدہ رویہ مذاکرات کی درخواست سے متصادم ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا امریکا ایک طرف مذاکرات دوسری طرف دھمکیاں دے، امریکا مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو دھمکیوں سے گریز کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو براہِ راست مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران سے براہِ راست بات چیت بہتر ہوگی کیونکہ یہ تیز تر عمل ہے اور اس سے دوسرے فریق کو بہتر سمجھنے کا موقع ملتا ہے بہ نسبت اس کے کہ کسی مصالحت کار کے ذریعے بات کی جائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران پہلے مصالحت کاروں کو استعمال کرنا چاہتا تھا، مگر شاید اب ایسا نہیں ہے، امکان ہے کہ ایران براہ راست بات چیت پر آمادہ ہوجائے گا۔

Advertisement