پنجاب پبلک سروس کمیشن کا پنجاب کے 07 محکمہ جات کی آسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان
پی پی ایس سی نے حکومت پنجاب کے پانچ محکمہ جات کی آسامیوں کے تحریری نتائج کا بھی اعلان کر دیا


پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے حکومت پنجاب کے 07 محکمہ جات کی آسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولرٹی اتھارٹی میں انفورسمنٹ آفیسر گجرات ڈویژن کے لیے 19 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ انفورسمنٹ آفیسر کے لیے آمنہ ظہیر، اسرار شوکت، محمد جنید، کامران خان، فیصل شہزاد۔ عروج ارشد، ابی وقاص، حمزہ منیر، عرفان علی، محمد عمر اور واجد علی کامیاب ہوئے۔
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولرٹی اتھارٹی میں انویسٹیگیشن آفیسر کے لیے چار امیدوار کامیاب ہوئے جن میں اسرار شوکت، حمزہ منیر، عروج ارشد اور طلحہٰ منیر شامل ہیں۔دس آسامیاں موضوع امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہیں۔
لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ کے لیے دو امیدوار کامیاب ہوئے جن میں جنید الماس اور قاسم رؤف شامل ہیں۔ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں کنسلٹنٹ انکالوجسٹ کے لیے دو امیدوار کامیاب ہوئے جن میں سندس رفیق اور جویریہ ساجد شامل ہیں۔
پی پی ایس سی نے حکومت پنجاب کے پانچ محکمہ جات کی آسامیوں کے تحریری نتائج کا بھی اعلان کیا۔
محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں میڈیکل آفیسر کی 15 آسامیوں کے لیے 66 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے جبکہ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں میڈیکل آفیسر کی ایک آسامی کے لیے 7 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔
محکمہ زراعت میں میڈیکل آفیسر کی ایک آسامی کے لیے 6 امیدوار جبکہ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سپیچ تھیراپسٹ کی 15 آسامیوں کے لیے 58 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں اسٹینوگرافر کی 18 آسامیوں کے لیے کوئی امیدوار بھی تحریری امتحان میں کامیاب نہ ہو سکا۔
سیکریٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پی پی ایس سی نے کامیاب امیدواروں کی فہرستیں اپنی ویب سائٹ پر بھی آویزاں کر دی ہیں۔
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- ایک گھنٹہ قبل
رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
- 5 گھنٹے قبل
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 5 گھنٹے قبل

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- ایک دن قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- ایک دن قبل
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- ایک دن قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 5 گھنٹے قبل
کپتان کا لاپتا پالتو کتا آخرمل ہی گیا
- ایک دن قبل

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- ایک دن قبل

سینئرجج جبری ریٹائر
- ایک گھنٹہ قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 5 گھنٹے قبل


.jpeg&w=3840&q=75)
