پوری قوم کو نور زمان کی کامیابی پر فخر ہے ،پاکستان اسکواش کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا،شہباز شریف


کراچی:پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ مینز ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔
کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں نور زمان نے مصر کے کریم التورکی کو 2-3 سے شکست دی،ابتدا کے 2 گیمز میں دو صفر کے خسارے سے شاندار کم بیک کے بعد نور زمان نے 3 سیٹ سےکامیابی حاصل کی۔
فائنل کے بعد میڈیا سےگفتگو میں نورزمان کا کہنا تھا کہ دو صفر کے خسارے کے بعد سوچ یہی تھی کہ اپنےگیم پر فوکس کروں، آخری وقت تک فائٹ کرنےکا ذہن میں تھا، بس سوچا تھا کہ جو محنت کی اس کو ثابت کروں، اس وقت خود کو بہت پرسکون محسوس کر رہا ہوں۔
نورزمان کامزید کہنا تھا کہ کریم التورکی بھارت سے جیت کر آیا تھا ،سوچا تھا آخر تک کھیلوں گا۔
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا خوشی ہے کہ ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کراچی میں ہوئی ،اس طرح کے ایونٹس یہاں ہونا خوش آئند ہے۔
نورزمان کو ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،آج ایک شاندار میچ دیکھنے کو ملا،مصر کے کریم التورکی نے بھی بہترین کھیل کامظاہرہ کیا۔نورزمان کا ٹائٹل جیتنا پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔
وزیراعظم نے بھی انڈر 23ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر نور زمان کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا نور زمان نے اپنے کھیل سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔
پوری قوم کو نور زمان کی کامیابی پر فخر ہے ،پاکستان اسکواش کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا۔
وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی نور زمان کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ نور زمان جیسے باصلاحیت نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک گھنٹہ قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 21 گھنٹے قبل





