Advertisement

انڈر 23ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے نور زمان نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پوری قوم کو نور زمان کی کامیابی پر فخر ہے ،پاکستان اسکواش کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Apr 10th 2025, 8:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انڈر 23ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے نور زمان نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کراچی:پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ مینز ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔
کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں نور زمان نے  مصر کے کریم التورکی کو  2-3 سے شکست دی،ابتدا کے 2 گیمز میں دو صفر کے خسارے سے شاندار کم بیک کے بعد نور زمان نے 3 سیٹ سےکامیابی حاصل کی۔
فائنل کے بعد میڈیا سےگفتگو میں نورزمان کا کہنا تھا کہ دو صفر کے خسارے کے بعد سوچ یہی تھی کہ اپنےگیم  پر فوکس کروں، آخری وقت تک فائٹ کرنےکا ذہن میں تھا، بس سوچا تھا کہ جو محنت کی اس کو ثابت کروں، اس وقت خود کو بہت پرسکون محسوس کر رہا ہوں۔
 نورزمان کامزید کہنا تھا کہ کریم التورکی بھارت سے جیت کر آیا تھا ،سوچا تھا آخر تک کھیلوں گا۔
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر  اور  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا خوشی ہے کہ ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کراچی میں ہوئی ،اس طرح کے ایونٹس یہاں ہونا خوش آئند ہے۔
نورزمان کو ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،آج ایک شاندار میچ دیکھنے کو ملا،مصر کے کریم التورکی نے بھی بہترین کھیل کامظاہرہ کیا۔نورزمان کا ٹائٹل جیتنا پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔
وزیراعظم نے بھی انڈر 23ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر نور زمان کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا نور زمان نے اپنے کھیل سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔
پوری قوم کو نور زمان کی کامیابی پر فخر ہے ،پاکستان اسکواش کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا۔
وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی نور زمان کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ  نور زمان جیسے باصلاحیت نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

Advertisement
پاکستان  جوابی کارروائی میں بھارت کے عوام کو نشانہ نہیں بنائے گا : خواجہ آصف

پاکستان جوابی کارروائی میں بھارت کے عوام کو نشانہ نہیں بنائے گا : خواجہ آصف

  • ایک گھنٹہ قبل
بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی :  چائنیز میمرز نے  زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا ، طنزیہ ویڈیو وائرل

بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی : چائنیز میمرز نے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا ، طنزیہ ویڈیو وائرل

  • ایک گھنٹہ قبل
سری لنکا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 6 افراد ہلاک

سری لنکا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 6 افراد ہلاک

  • 2 گھنٹے قبل
پاک بھارت کشیدگی : ڈی جی آئی ایس پی آر بین الاقوامی میڈیا کو اعتماد میں لیں گے

پاک بھارت کشیدگی : ڈی جی آئی ایس پی آر بین الاقوامی میڈیا کو اعتماد میں لیں گے

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان بھارت کو اس کے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ کرتا ہے ، دفتر خارجہ

پاکستان بھارت کو اس کے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ کرتا ہے ، دفتر خارجہ

  • 36 منٹ قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟

  • 8 منٹ قبل
شکست خوردہ بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، ایل او سی پر شہرای آبادی کو نشانہ بنانے لگی

شکست خوردہ بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، ایل او سی پر شہرای آبادی کو نشانہ بنانے لگی

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی برطانوی پارلیمنٹ میں بھی   زیر بحث

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی برطانوی پارلیمنٹ میں بھی زیر بحث

  • 17 منٹ قبل
پاک فوج نے بہادری  اور مفاہمت سے ملکی سلامتی کا دفاع کیا  ،  مولانا فضل الرحمٰن

پاک فوج نے بہادری اور مفاہمت سے ملکی سلامتی کا دفاع کیا ، مولانا فضل الرحمٰن

  • ایک گھنٹہ قبل
ڈی پی او جہلم کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد ، تھانہ جلالپورشریف کی نئی بلڈنگ کا   دورہ

ڈی پی او جہلم کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد ، تھانہ جلالپورشریف کی نئی بلڈنگ کا دورہ

  • 6 منٹ قبل
پاکستانی فورسز نے مزیددرجنوں اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون مار گرائے، مجموعی تعداد 77 ہوگئی

پاکستانی فورسز نے مزیددرجنوں اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون مار گرائے، مجموعی تعداد 77 ہوگئی

  • 14 منٹ قبل
پاک بھارت کشیدگی کے باعث  انڈین پریمیر لیگ  (آئی پی ایل ) معطل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) معطل

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement