پاکستانی فورسز نے مزیددرجنوں اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون مار گرائے، مجموعی تعداد 77 ہوگئی
تمام ڈرونز کو مسلسل ریڈار پر مانیٹرکئے جارہے تھے، جب کوئی ڈرون آتاہے تو مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا ہوتا ہے،آئی ایس پی آر


راولپنڈی:پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں کل شام سے ابتک مزید 48 اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون مار گرائے، جس کے بعد مارے جانے والے مجموعی بھارتی ڈرونز کی تعداد 77 ہو گئی۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز کو مسلسل ریڈار پر مانیٹرکئے جارہے تھے، جب کوئی ڈرون آتاہے تو مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا ہوتا ہے، شہری علاقوں،کمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مارنے کا آپریشنل طریقہ کار ہے، ایئرڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے وہ چھوٹے ڈرون بھی ٹریک کرلیتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک پاکپتن جبکہ 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا۔
پنجاب پولیس کے مطابق فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ڈرون مار گرائے، ڈرون آبادی کے قریب فصلوں میں گرے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بھارتی ڈرون نواحی گاؤں 15فور ایل اور 11فور ایل میں گرائے گئے، فورسز نے موقع پر پہنچ کر ملبے کو تحویل میں لے لیا،اس سے قبل پنجاب کے ضلع نارووال میں بھی بھارتی ڈرون کو گرا دیا گیا۔
نارووال کے موضع جسڑ میں بھارت کے ڈرون طیارے کو ٹارگٹ کر کے گرا دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرون طیارہ 9 بج کر 45 منٹ پر فضاء میں دیکھا گیا، افواج پاکستان نے راکٹ مار کر ڈرون طیارے کو زمین پر گرایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں ڈرون حملے کئے تاہم پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام بھارتی ڈرون تباہ کردیئے، ڈرون گرنے کے نتیجے میں 3 شہری شہید اور 4 فوجیوں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 2 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل



