شکست خوردہ بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، ایل او سی پر شہرای آبادی کو نشانہ بنانے لگی
بزدل بھارتی فوج کی سول آبادی پر گولہ باری شروع کردی، 5 شہری شہید ہو گئے


شکست خوردہ بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا، بزدل بھارتی فوج نے سول آبادی پر گولہ باری شروع کر دی جس کی زد میں آکر 5 شہری شہید ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بزدل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد شہری آبادی کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے، بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔
دوسری جانب پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہو گئی ہیں۔ بھارت کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں جبکہ دشمن ایک بار پھر بھاگنے پر مجبور ہوگیا، بھارتی فوجیوں نے ایل او سی پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ کر دیا گیا جبکہ ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
علاوہ ازیں ایل او سی کے قریبی علاقوں میں بھارت کیجانب سے کی گئی شیلنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جھنڈا زیارت پوسٹ تباہ کردی۔

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
- 9 گھنٹے قبل

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 10 گھنٹے قبل

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 14 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 10 گھنٹے قبل

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 13 گھنٹے قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 14 گھنٹے قبل

سلیمان و قاسم کی پاکستان آمد، طلال چوہدری نے شہریت سے متعلق وضاحت مانگ لی
- 9 گھنٹے قبل

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 13 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 13 گھنٹے قبل

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 14 گھنٹے قبل