پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ضرورت محسوس ہونے پر بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا آپشن بھی موجود ہے


راولپنڈی: پہلگام فالس فلیگ واقعہ اور بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملوں کے بعد جاری پاک بھارت کشیدگی کےباعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کراچی منتقل کر دئیے گئے ہیں،جبکہ آج راولپنڈی میں ہونے والا میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک ڈرون گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس نے سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ راولپنڈی میں پاک فوج نے تین ڈرونز مار گرائے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، جنگی حالات اور ڈرون گرنے کے تسلسل کے باعث پی ایس ایل کے باقی ماندہ میچز ملتوی کیے جانے کے امکانات پیدا ہوگئے تھے۔
پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ضرورت محسوس ہونے پر بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پی سی بی، فرنچائزز اور غیر ملکی پلئیرز کی میٹنگ طلب کی گئی، غیر ملکی پلئیرز کی رائے کی روشنی میں میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
میچز کراچی میں کرانے کا حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے کیا گیا۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ابھی تک ”آن“ ہے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل




