افغان سیٹیزن کارڈز ہولڈرز کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی ، طلال چوہدری
وزیرمملکت نے کہا ایک دستاویزی طریقہ کار پر بھرپور عمل کیا جائے گا، پاکستان میں داخلے کیلئے درست ویزا اور پاسپورٹ درکار ہوں گے۔


امور داخلہ کے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز سمیت غیرقانونی غیرملکی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا اور گزشتہ ماہ ختم ہونے والی آخری تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ وہ رضا کارانہ طورپر پاکستان چھوڑ دیں اور اپنے ملک روانہ ہوجائیں۔
وزیرمملکت نے کہا ایک دستاویزی طریقہ کار پر بھرپور عمل کیا جائے گا، پاکستان میں داخلے کیلئے درست ویزا اور پاسپورٹ درکار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو افغان شہری واپس بھجوائے جارہے ہیں وہ ایک دستاویزی طریقہ کار کے تحت پاکستان آکر کام اور قیام کرسکتے ہیں بشرطیکہ وہ قانونی ویزا اور پاسپورٹ رکھتے ہوں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے یہ فیصلہ دہائیوں تک اپنے افغان بھائیوں کی میزبانی کے بعد کیا ہے اور یہ فیصلہ حالیہ زمینی حقائق کے پیش نظر کیاگیا۔
انہوں نے کہا یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ افغان شہری منشیات کی تجارت اوردہشت گردی کے واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں،منشیات کے ذریعے کمایا گیا پیسہ مجرمانہ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیاجاتا ہے۔
افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کی عزت ووقارکویقینی بنانے میں اندرونی انتظامات کا ذکر کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کو اس اقدام پراعتماد میں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اڑتیس ، خیبرپختونخوا میں تین، سندھ میں دو ، آزادکشمیر میں تین اور بلوچستان اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں ایک ، ایک راہداری مراکز قائم کیا گیا ہے۔
رجسٹرڈ افغان شہریوں کی تعداد کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیرمملکت نے صحافیوں کو بتایا کہ سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغانیوں کی تعداد آٹھ لاکھ پندرہ ہزار ہے جبکہ چودہ لاکھ انہتر ہزار پروف آف رجسٹریشن پروگرام کے تحت قیام پذیر ہیں۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا بانی چیئرمین سے ملاقات کے حوالے سےبڑا اعلان
- 13 منٹ قبل

خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
- 2 گھنٹے قبل
سعودیہ عرب کی جج تیاریوں کے سلسلے میں عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل

ایرانی سفارتخانے کی سیستان میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت
- 18 منٹ قبل

بیشتر شہروں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان، ہیٹ ویوالرٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل

بیرسٹر سیف کا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے حالیہ اعترافی بیان پر سخت ردعمل
- 2 گھنٹے قبل

ایران میں 8 پاکستانی شہریوں کے بیدردی سے قتل پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا مسلم لیگ (ق)کی نئی منتخب قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
- 15 گھنٹے قبل

ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے، وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل

سٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو 63 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

نوشہرہ: مسلح افرادکی فائرنگ سے ایکسائز موبائل سکواڈ کے سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکار جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے چین سے درآمد کی جانے والی متعدد الیکٹرانک اشیاء کو نئے ٹیرف سے چھوٹ دیدی
- 4 گھنٹے قبل