انہوں نے فلبرائٹ اسکالرشپ پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نے ہزاروں پاکستانی طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔

امریکی کانگریس مین جیک برگمین کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔
امریکی کانگریس مین جیک برگمین کی قیادت میں امریکی وفد نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کیجس دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی، تعلیمی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں احسن اقبال نے زور دیا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو نئی بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں سے 35 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلیم، آئی ٹی، توانائی، ماحولیات اور نوجوانوں کی ترقی جیسے شعبوں میں تعاون کو وسعت دی جائے۔
امریکی وفد نے احسن اقبال کے ترقیاتی وژن کی تعریف کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ امریکی وفد نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو 30 اپریل کو واشنگٹن ڈی سی میں پاک-امریکہ تعلقات پر ہونے والے سیمینار میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
وزیر منصوبہ بندی نے ’’پاک امریکا نالج کاریڈور‘‘ کے قیام کو اہم قرار دیا اور امریکی یونیورسٹیوں کے کیمپسز کے قیام کے لیے مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
انہوں نے فلبرائٹ اسکالرشپ پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نے ہزاروں پاکستانی طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیاسی استحکام کے بغیر اقتصادی ترقی ممکن نہیں جب کہ ملاقات میں SMEs کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور نوجوانوں کو جدید ہنر فراہم کرنے پر بھی گفتگو کی گئی۔
موسمیاتی تبدیلی پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے بتایا کہ حالیہ سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا جس سے ایک تہائی ملک متاثر ہوا۔
احسن اقبال نے ’’اُڑان پاکستان‘‘ اور 5Es فریم ورک کو پائیدار ترقی کی جانب اہم اقدامات قرار دیتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں اضافہ، پالیسیوں کا تسلسل اور اقتصادی اصلاحات ملک کی ترقی کے لیے لازم ہیں۔
انہوں نے ’’گرین ریولوشن 2.0‘‘ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے امریکا کی شراکت داری ناگزیر ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی جمہوریت ہے جو بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہے جب کہ انہوں نے امریکی کانگریسی وفود کے تبادلوں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 2025 کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیئے
- 22 منٹ قبل

اسکردو جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ
- 2 گھنٹے قبل

ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات، ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- 24 منٹ قبل

پاکستانی فنکاروں کا نوحہ خوانی کے ذریعے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت
- 5 گھنٹے قبل

مارگلہ ہل پر ہرن کا شکار کرنے اور اسے ذبح کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- 5 گھنٹے قبل

نیتن یاہو نے جنگ بندی مذاکرات کے لیے قطری تجویز پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی
- 27 منٹ قبل

یمن حوثیوں کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ، صہیونی فوج کا ناکام بنانے کا دعویٰ
- 29 منٹ قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت ریفائنری منصوبوں کی بحالی کیلئے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت
- ایک گھنٹہ قبل

برطانیہ میں احتجاجی گروپ ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی عائد ،حمایت کرنے پر 14 سال قید کی سزا مقرر
- 2 گھنٹے قبل

کراچی میں فلیٹ خریدنے سے پہلے عمارت کو تمام منظوریاں حاصل ہونے کی جانچ کو یقینی بنائیں، وزیر اعلیٰ سندھ
- 3 گھنٹے قبل

آسٹریا کے پہاڑی علاقے الپس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

ایرانی سپریم لیڈرکی جنگ بندی کے بعد محرم الحرام کی مناسبت سے عوامی تقریب میں پہلی بار شرکت
- 4 گھنٹے قبل