وزیر خزانہ کا مہنگائی پر قابو نہ پانے اور ایف بی آر میں بدعنوانی کا برملا اعتراف حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھولنے کے لیے کافی ہے، مشیر اطلاعات کے پی


مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے حالیہ اعترافی بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے مہنگائی پر قابو نہ پانے اور ایف بی آر میں بدعنوانی کا برملا اعتراف کیا ہے، جو حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھولنے کے لیے کافی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر خزانہ ایک ذمہ دار شخصیت ہیں، جنہوں نے خود ہی عوام کے سامنے جعلی حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت بیان کر دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک صفحے پر دکھائی نہیں دیتے، جس سے حکومت کی ناتجربہ کاری اور اندرونی خلفشار واضح ہو گیا ہے۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اب کم از کم شہباز شریف کی آواز کو موبائل کی رنگ ٹون سے ہٹا دینا چاہیے، کیونکہ عوام اس آواز سے اتنے تنگ آ چکے ہیں کہ انہوں نے ایک دوسرے کو کال کرنا بھی چھوڑ دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں خریداری جب شہباز شریف کی رنگ ٹون بجتی ہے تو لوگ غصے میں آ جاتے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت اور اس کے کھوکھلے دعوے اب مزید نہیں چلیں گے، عوام کو حقیقی ریلیف کی ضرورت ہے، نہ کہ طفل تسلیوں اور دکھاوے پر مبنی بیانات کی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور فوری طور پر عوامی مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔
پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت
- 3 hours ago

ہائیکورٹ ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ معطل کرنے اور ٹرانسفر ججز کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد
- 4 hours ago
اوگرا نے اپریل 2025 کیلئے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا
- 3 hours ago

دیامر کے 10 طلباء کا واپڈا کی جانب سے مکمل سپانسرشپ پر کیڈٹ کالج تربیلا میں داخلہ
- 5 hours ago

گلوکاری کے بعد چاہت فتح علی خان کی کرکٹ میں طبع آزمائی،باؤلنگ کی ویڈیو وائرل
- 4 hours ago

وزیر اعظم کا ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ
- 28 minutes ago

26 نومبر احتجاج : پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
- 2 hours ago

وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ
- 4 hours ago

لاہور : ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
- 4 hours ago

پاک فوج کی بین الاقوامی مشق ’’پی اے ٹی ایس 2025‘‘ کا آغاز
- 26 minutes ago

اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 38 minutes ago

امریکی مدد کے بغیراسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں کر سکتا ، امریکی معیشت دان
- 4 hours ago