لاہور: قذافی سٹیڈیم میں آج چوکوں چھکوں کی بارش ہوگی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹؤئنٹی آج کھیلا جائےگا۔میچ شام چھ بجے شروع ہوگا، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں جنوبی افریقہ کو پاکستان پر برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ میچوں کے بعد پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین تین ٹونٹی میچوں کی سیریز آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی، تینوں میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے میچ سے ایک دن قبل پریکٹس کی جس کے دوران باؤلنگ، بلے بازی اور فیلڈنگ کی مشقیں کی گئیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان اس وقت چوتھے جب کہ جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ اعداد و شمار کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چودہ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے آٹھ میں جنوبی افریقہ کامیاب رہی ہے جب کہ چھ میں پاکستان کو کامیابی ملی ہے۔
?? ? ?? #PAKvSA | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/vAfgchffXJ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 10, 2021
اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کی گئی تھی ، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کرایا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف قومی 20 رکنی سکواڈ میں کپتان بابر اعظم ،عامر یامین ،عماد بٹ ،آصف علی ،دانش عزیز،فہیم اشرف،حیدر علی،حارث رؤف،حسن علی،حسین طلعت،افتخار احمد،خوشدل شاہ،محمد نواز،محمد حسنین،محمد رضوان ،سرفراز احمد ، شاہین آفریدی،عثمان قادر،ظفر گوہر اور زاہد محمود شامل ہیں۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی
- 6 گھنٹے قبل

عالمی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا،دفتر خارجہ
- 11 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسر ہیں،عطاء اللہ تارڑ کی وضاحت
- 11 گھنٹے قبل

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سوار تمام افراد جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، خطے،علاقائی امن و استحکام پر گفتگو
- 5 گھنٹے قبل

قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں
- 11 گھنٹے قبل

سونا لوگوں کی پہنچ سے دور،فی تولہ مزید 21 ہزارروپے مہنگا، نئی قیمت کیاہو گئی؟
- 10 گھنٹے قبل

شی جن پنگ سے برطانوی وزیرِاعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم
- 11 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 11 گھنٹے قبل

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان،سمری تیار
- 11 گھنٹے قبل

بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی17 گھنٹوںبعد نعشیں مل گئیں
- 11 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف
- 9 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)





