فلم’’ عشق لاہور‘‘ کی شاندار کامیابی پر تقریب کا انعقاد،شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت
ملکی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کی ضرورت ہے، عوام سستی اور معیاری تفریح چاہتے ہیں،فلم ڈائریکٹر


لاہور:لالی وڈ کی فلم’’ عشق لاہور‘‘ کی شاندار کامیابی پر لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں نامور شوبز شخصیات نے شرکت کی اور فلم کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا،فلم میں لیجنڈ اداکارہ صائمہ کافی عرصہ بعد جلوہ گر ہوئیں۔
عید الفطر پر ریلیز ہونیوالی فلموں کی دوڑ میں ’’عشق لاہور ‘‘سرفہرست رہی، اس حوالے سے شبستان سینما لاہور میں تقریب سجی جس میں شوبز شخصیات نے شرکت کی ۔
اس موقع پر فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ ملکی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کی ضرورت ہے، عوام سستی اور معیاری تفریح چاہتے ہیں۔
تقریب میں معروف موسیقار ایم ارشد، بنٹو بٹ، جرار رضوی،شاہد رانا اور دیگر شریک ہوئے ،جبکہ فلم’’ عشق لاہور‘‘ کی کاسٹ میں اداکارہ صائمہ، جاوید شیخ، شمعون عباسی، بنٹو بٹ اور دیگر شامل ہیں،، فلم میں لیجنڈ اداکارہ صائمہ منفرد انداز میں جلوہ گر ہوئیں جسے دیکھنے والوں نے بے حد پسند کیا۔

یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچویں بار توسیع
- 3 گھنٹے قبل

چین کا دنیا کے 48 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا باضابطہ اعلان
- 6 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر اعظم 21 ویں، محمد رضوان 22 ویں نمبر پر
- ایک گھنٹہ قبل

امریکا کا وینزویلا کے ساحل کے قریب منشیات بردارکشتی پر حملہ، 11 افراد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب کے نتیجے میں 43 اموات، 3300 دیہات زیر آب جبکہ 33 لاکھ سے زائد افراد متاثر
- 2 گھنٹے قبل

عالمی منڈی اورپاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا
- 42 منٹ قبل

پنجاب حکومت کا تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

عالمی بینک کا پاکستان کو رواں مالی سال مختلف منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالرقرض دینے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ
- 36 منٹ قبل

علی امین گنڈا پور کی کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہے، سلمان اکرم راجہ
- 6 گھنٹے قبل

کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات
- 33 منٹ قبل