سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، 10 خارجی دہشتگرد گرفتار
رولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گرد بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتارکیا گیا، دونوں کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے،ترجمان


لاہور:کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10خطرناک خارجی دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، جہلم اور گجرانوالہ میں کی گئیں، اور 189 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 10 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد ،ڈیٹونیٹر، 16حفاظتی فیوز، 37 فٹ تار، پمفلیٹ ، نقدی اور پرائمہ کارڈ برامد کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق رولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گرد بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتارکیا گیا، دونوں کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے،جبکہ دیگر دہشتگردوں کی شناخت سراج، ہدایت للہ، دیدار حسین، صداقت حسین ،سلیمان خان اور زید وغیرہ کے نام سے ہوئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتارہونے والے دہشتگرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کی سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 2053 کومبنگ آپریشنز کے دوران263 مشتبہ افراد گرفتار کیا،جبکہ کومبنگ آپریشنز میں 82473 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- ایک دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 4 گھنٹے قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- ایک دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل




