امریکی مدد کے بغیراسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں کر سکتا ، امریکی معیشت دان
امریکی ماہرِ معیشت جیفری سیچس کا کہنا ہےاسرائیل کی جانب سےغزہ میں جاری نسل کشی امریکاکی روزانہ کی سطح پردی جانےوالی آپریشنل مدد کے بغیر ممکن ہی نہیں۔


امریکی ماہرِ معیشت جیفری سیچس کا کہنا ہےاسرائیل کی جانب سےغزہ میں جاری نسل کشی امریکاکی روزانہ کی سطح پردی جانےوالی آپریشنل مدد کے بغیر ممکن ہی نہیں۔
انطالیہ ڈپلومیسی فورم سےخطاب کرتے ہوئے جیفری سیچس کا کہنا تھا جب تک امریکا اور اسرائیل اس خطے کے فیصلےمسلط کرتے رہیں گے، مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں ہے۔
جیفری سیچس کاکہنا تھا اسرائیل یہ جنگیں کبھی اکیلا نہیں لڑ سکتا،یہ سب امریکی جنگیں ہیں، جن میں امریکا مالی امداد، اسلحہ، انٹیلی جنس اورنیول سپورٹ فراہم کرتا ہے،اسرائیل کی جانب سےغزہ میں جاری نسل کشی امریکاکی روزانہ کی سطح پر دی جانے والی آپریشنل مدد کےبغیر ممکن ہی نہیں ہے۔
امریکی ماہرمعیشت نے بتایا کہ 2001 میں پینٹاگون کا منصوبہ سامنے آیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری 6 جنگوں،بشمول شام، لیبیا، عراق، لبنان، صومالیہ اور سوڈان کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ منصوبہ ہے، واحد جنگ جوابھی تک نہیں ہوئی، وہ امریکا کی ایران کے ساتھ جنگ ہے جسے اسرائیل آج بھی بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 3 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 13 منٹ قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
باجوڑ دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی ،دہشت گرد گروہ ’الخوارج‘ ملوث قرار
- 2 گھنٹے قبل

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 16 منٹ قبل

ایرانی صدر کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے تعاون معطلی کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر تحفظات کا اظہار
- 6 گھنٹے قبل

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 18 منٹ قبل

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 15 منٹ قبل

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- 2 گھنٹے قبل

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- 4 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 4 گھنٹے قبل