گلوکاری کے بعد چاہت فتح علی خان کی کرکٹ میں طبع آزمائی،باؤلنگ کی ویڈیو وائرل
چاہت فتح علی خان کا اعتماد سے بھرپور انداز اور کھیل میں دلچسپی مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا ہے


لاہور:خود ساختہ گلوکارچاہت فتح علی خان، جو پاکستانی موسیقی کی دنیا میں اپنے منفرد انداز سے پہچانے جاتے ہیں، نے حال ہی میں ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کرکٹ کے میدان میں اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیومیںچاہت فتح علی خان ہلکے سبز رنگ کا ریشمی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور نہ صرف بولنگ بلکہ بیٹنگ کی پریکٹس بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کا اعتماد سے بھرپور انداز اور کھیل میں دلچسپی مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔
چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی ماضی میں ایک سابق کرکٹررہ چکے ہیں، جس کا اندازہ ان کی حالیہ ویڈیو کو دیکھ کر بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار، چاہت فتح علی خان، نے کچھ عرصہ پہلے اپنے یوٹیوب چینل پر ملکۂ ترنم نور جہاں کے مشہور گانے ”اکھ لڑی بدو بدی“ کا نیا ورژن جاری کیاتھا، جس کے بعد ا نہوں نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور ایک ماہ میں 27 ملین سے زائد ویوز حاصل کیے۔
تاہم بعد میں یوٹیوب نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے باعث یہ گانا ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا ...

خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
- 10 گھنٹے قبل

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے
- 10 گھنٹے قبل

پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا آغاز
- 8 گھنٹے قبل

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- 8 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
- 8 گھنٹے قبل

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند، 85 ہزار افراد واپس بھجوائے گئے
- 10 گھنٹے قبل

حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
- 10 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 9 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈکپ میں حیران کن اسٹمپنگ، گیند وکٹ کیپر کی ٹانگ سے لگ کر بیلز گرا گئی
- 8 گھنٹے قبل

ایکس کا نیا فیچر: لنک پر کلک کے بعد بھی پوسٹ سامنے رہے گی
- 8 گھنٹے قبل

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عدالت طلب، جوئے کی ایپ کیس میں پیشرفت
- 8 گھنٹے قبل








.webp&w=3840&q=75)





