جی این این سوشل

پاکستان

این سی او سی کا مختلف سیکٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) نے کووڈ کیسز میں اضافے پہ تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ مختلف سیکٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس بھی لیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

این سی او سی کا   مختلف سیکٹرز میں ایس او پیز کی  خلاف ورزیوں کا نوٹس
این سی او سی کا مختلف سیکٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی )  کا اجلاس ہوا ہے، تمام صوبائی چیف سکریٹریز نے  ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت  کی۔این سی او سی نے کورونا کیسز میں اضافے پہ تشویش کا اظہار کیا ہے  اور  مختلف سیکٹرز میں ایس او پیز کی  خلاف ورزیوں کا نوٹس  بھی لیا ہے۔

این  سی او سی  کے مطابق   تمام صوبوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ  عید الاضحی کے سلسلے  میں جاری کی گئی ایس او پیز پر خصوصی عمل درآمد کے احکامات دئیے گئے  ہیں ۔

مزید پڑھیں : گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان مستعفی

این سی او سی کا کہنا ہے کہ  افغانستان میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر مغربی سرحد کو 4 جون 2021 سے بند کیا گیا تھا ،  بندش کے دوران صرف دونوں اطراف پھنسے ہوئے پاکستانی اور افغانی شہریوں کے علاوہ انتہائی ایمرجنسی کیسز کے مریضوں اور طلباء کو خصوصی رعایت حاصل ہے ۔

این سی او سی نے کہا ہے کہ افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کے لئےچمن اور طورخم بار ڈر پہ  خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، وہ پاکستانی افراد جن کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں ، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں 10 دن کے لیے لازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا ، جن افراد کو ویکسین نہیں لگی یا صرف ایک خوراک دی گئی ہے ان کو ہر صورت دس دن کے لیے اپنے متعلقہ صوبے میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا ۔ انتہائی ایمرجنسی میڈیکل کیسز اور افغانی طلبا کے لیےپہلے سے جاری کی گئی ہدایات نافذ العمل رہیں گی۔

علاقائی

سندھ کے26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

صدر ٹاؤن کی یوسی 13 کی نشست میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی کے باعث چھوڑی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ کے26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

سندھ کے26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ترجمان ضلعی الیکشن کے مطابق ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 14 نومبر کو ہوگی، صوبے میں 77 مختلف کیٹگری کی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر 10 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا، جن میں 4 چیئرمین ، 2 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ کونسلر کی نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

خیال رہے صوبے میں 22یوسی چیئرمین، 15وائس چیئرمین ، 29وارڈ ممبرزاور11ممبرز ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستیں خالی ہیں۔

یاد رہے ضمنی انتخاب کے لیے 7 اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری ہوگا، 9 سے 11 اکتوبر تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے صدر ٹاؤن کی یوسی 13 کی نشست میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی کے باعث چھوڑی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سیالکوٹ ائیرپورٹ نے رن وے کی بحالی ریکارڈ مدت 13 دنوں میں اپنے وسائل پر مکمل کیا

 ریکارڈ وقت کے اندر یہ منصوبہ مکمل کرنا ادارے کی آپریشنل کارکردگی، صلاحیت اور جدت کا منہ بولتا ثبوت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ ائیرپورٹ نے رن وے کی بحالی ریکارڈ مدت 13 دنوں میں اپنے وسائل پر مکمل کیا

سیالکوٹ :  رواں سال سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نےمیں اپنی اہم ترین کامیابیوں و اہداف میں سے ایک نہایت اہم ترین منصوبہ جو رن وے کی بحالی کا تھا ریکارڈ مدت صرف 13 دنوں میں مکمل کیا۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کا رن وے 79,000 مربع فٹ پر محیط ہے۔ اس کی بروقت بحالی ایک ناقابل یقین کارنامہ ہے جس پر کئے جانے والے تمام تر اقدامات،  وسائل اور انتظامات سیال کے اپنے تھے۔ 

 ریکارڈ وقت کے اندر یہ منصوبہ مکمل کرنا ادارے کی آپریشنل کارکردگی، صلاحیت اور جدت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 
یہ سنگ میل سیال کے عملے اور انجینئرز  کے ٹیم ورک اور عزم کا ثبوت ہے جنہوں نے اس منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کیا۔ بحالی کی پیچیدگی اور اس کے وسیع پیمانے کے باوجود، پراجیکٹ پر تیزی سے عملدرآمد نے  بین الاقوامی معیار اور حفاظتی اصولوں کے عین مطابق فلائٹ آپریشن میں کم سے کم رکاوٹ کو یقینی بنایا۔

چیئرمین سیال، حسن علی بھٹی نے کہا، "اتنے مختصر مدت میں اتنے بڑے پیمانے پر بحالی کے منصوبے کو مکمل کرنا ہماری ٹیم کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔

سی ای او سیال، ائیر وائس مارشل(ریٹائرڈ) تنویر اشرف بھٹی نے کہا کہ "اس منصوبے کی بروقت تکمیل نے عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے جو بین الاقوامی ہوابازی کے معیار پر پورا اترتا ہے، ایئر لائنز کے لیے ہموار آپریشنز اور ہمارے مسافروں کے لیے بہتر تجربہ کو یقینی بناتا ہے۔

رن وے کی بحالی کی کامیابی سے تکمیل سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر میں ایک اہم مثبت اور اہم حیثیت حاصل ہوئی، جس سے ہوائی اڈے کے آپریشنز کی حفاظت اور بھروسے کو یقینی بناتے ہوئے ہوائی ٹریفک کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکتا ہے۔سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پاکستان میں ہوائی اڈوں کے انتظامات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بہترین کارکردگی کے نئے معیار قائم کرتے ہوئے مسلسل بہتری اور ترقی کے اپنے مشن پر گامزن ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تعداد 35 لاکھ سے بڑھ گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم

رواں سال ملکی تاریخ میں پہلی بار 35 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروائے گئے۔ 

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تعداد 35 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، ان گوشواروں کے ساتھ ٹیکس گزاروں نے 55 ارب روپے سے زیادہ کا ٹیکس بھی جمع کرایا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق  گزشتہ سال 30 ستمبر تک 16لاکھ ٹیکس گوشوارے ایف بی آر کو موصول ہوئے تھے، اس طرح سال 2024-23 کے سالانہ ٹیکس گوشوارے پچھلے سال کے مقابلے میں دوگنا سے بھی زیادہ جمع کرا ئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ  میں گزشتہ روز کی گئی 14 دن کی توسیع کرنے کی وجہ ایف بی آر کے سسٹم میں دشواریاں بھی تھیں جس کے باعث تاجر تنظیموں اور عوام کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ 

ان دشواریوں کے ازالے کے لیے چیئرمین ایف بی آر  نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ساتھ مشاورت کی اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14دن کی توسیع کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll