کوئٹہ : گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان مستعفی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان نے استعفی دےدیا ہے۔چند ماہ قبل وزیر اعظم عمرا ن خان نے گورنر بلوچستان سے استعفی طلب کیا تھا۔گورنربلوچستان نے اپنا استعفی صدر مملکت کو ارسال کردیا ہے۔
مزید پڑھیں : این سی او سی کا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دےدیا
واضح رہے کہ 30اپریل 2021 کو وزیراعظم کے گورنر بلوچستان کو خط لکھا تھا ، لکھے گئے خط کے مندرجات سامنے آگئے تھے ، وزیراعظم کی جانب سے خط میں گورنر بلوچستان امان اللہ خان سے مستعفی ہونے کاکہاگیا تھا۔خط میں مزید کہاگیاتھا کہ بلوچستان میں نیا گورنر تعینات کرنا چاہتا ہوں،درخواست ہے مستعفی ہو جائیں ۔
وزیراعظم عمران خان ظہور آغا کو گورنر بلوچستان بنانے کے خواہاں ،بلوچستان عوامی پارٹی نے سینیٹر نصیب اللہ بازئی کا نام فائنل کرلیا ۔
یاد رہے کہ 3اکتوبر 2018 کو صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر امان اللہ خان کو گورنر بلوچستان مقرر کیاگیا تھا۔
وفاقی حکومت نے امان اللہ یاسین زئی کو گورنر بلوچستان نامزد کیا تھا۔ جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی 7 اگست 1954 کو پیدا ہوئے، 27 جنوری 1997 میں بلوچستان ہائیکورٹ میں بطور جج تعینات ہوئے، 14 ستمبر 2005 کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بنے اور 5 اگست 2009 تک بطور چیف جسٹس ذمہ داریاں انجام دیں۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 18 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 18 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 15 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 13 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 16 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 18 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 days ago



