گلگت بلتستان : وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور ویکسی نیشن کرائیں بصورت دیگر مجبوراً مکمل لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت میں کورونا وائرس کی شرح 37 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو انتہائی تشویش کی بات ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور ویکسی نیشن کرائیں بصورت دیگر مجبوراً مکمل لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
مزید پڑھیں : این سی او سی کا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس
مزید پڑھیں : گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان مستعفی
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے ایمرجنسی نافذ کی جائے،بڑے اجتماعات پر فوری مکمل پابندی عائد کی جائے، ہائی سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری ملازمین اور ان کے خاندان کی فوری ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان آنے والے تمام افراد کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جائے اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ میں بھی کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ گلگت بلتستان کی تمام آبادی کو دو ماہ میں مکمل ویکسی نیشن کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

فلم انڈسٹری کے نامور مصنف محمد کمال پاشا طویل علالت کے انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان میں تنگ پٹڑی کی تاریخ ،ملک کے طول و عرض میں بچھائے جانے والےریل ٹریکس کی کہانی
- 3 گھنٹے قبل

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی زیر صدارت پنجاب پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کا اجلاس
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہبازشریف سے ترک سفیر کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے’اپنی زمین اپنا گھر’ ای پورٹل کا افتتاح کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور مرکزی صدر جمیعت اہل حدیث پروفیسرساجد میر انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

لالی وڈ فلم ساز محمد علی ایک دفعہ پھر ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد
- 5 گھنٹے قبل

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مسلسل دوسرے روز سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 منٹ قبل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی3 مختلف کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

بھارت نے پاکستانی بحری جہازوں کے اپنی سمندری حدود سے گزرنے پر پابندی عائد کردی
- 23 منٹ قبل

پاکستان نے 450 کلو میٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

بھارت کا جیلوں میں موجود پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں میں مارنےکا مذموم منصوبہ بے نقاب
- 5 گھنٹے قبل