پولیس نے کچہ جمال میں ڈاکوؤں کے تمام ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا ہے،یہ علاقہ نو سال سے ڈاکوؤں کے قبضے میں تھا،ترجمان


راجن پور:پنجاب پولیس نےبڑی کارروائی کرتے ہوئے کچہ جمال کا علاقہ ڈاکوؤں کے قبضے سے خالی کروا لیا۔
تفصیلات کےمطابق راجن پور پولیس کو دریائی کچہ کے خطرناک علاقہ ’کچی جمال‘ میں پہلی بار بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فاروق امجد کی قیادت میں ایلیٹ فورس اور دیگر جوانوں نے کچہ جمال کے پورے جزیرہ نما علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ، پولیس نے ایک منظم آپریشن کے ذریعے ڈاکوؤں کے ٹھکانے مسمار کیے اور علاقے میں پیش قدمی کرتے ہوئے عمرانی گینگ کو شدید دباؤ میں لایا۔
ترجمان نے بتایا کہ عمرانی گینگ کے 5 ڈاکوؤں نے اسلحہ سمیت سرنڈر کر دیا ہے،جبکہ آپریشن کے دوران عمرانی گینگ کے 2 اہم ڈاکو، عبدالرحمن عرف بگا اور بہادر سیندانی، پولیس مقابلے میں ہلاک جبکہ 3 دیگر زخمی ہوئے۔
ترجمان کی جانب سےمزید بتایا گیا کہ سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں میں علی شیر ولد کجلہ، ولی محمد ولد خدا بخش، حبیب الرحمن ولد اسماعیل، عبد الغفور ولد چھنڑکا، اور عثمان ولد شفیع شامل ہیں۔ ان تمام افراد کا تعلق اقوامِ عمرانی سے ہے اور یہ قتل، اغوا اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس نے کچہ جمال میں ڈاکوؤں کے تمام ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا ہے،یہ علاقہ نو سال سے ڈاکوؤں کے قبضے میں تھا، گرینڈ آپریشن کے دوران ایک مغوی محمد آصف کو بھی بازایاب کرا لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق محمد آصف کو عمرانی گینگ نے کچھ روز قبل بیمار جانوروں کا معائنہ کرنے کے لیے بلا کر اغوا کیا تھا۔ گرینڈ آپریشن میں پنجاب پولیس ایلیٹ فورس کے کمانڈوز نے بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ حصہ لیا تھا۔
راجن پور پولیس کا یہ آپریشن علاقے میں قیامِ امن اور جرائم کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس پر مقامی عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ میں بھی پنجاب پولیس نے کچے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرکے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق روجھان پولیس کی جانب سے راجن پور کچہ کے علاقے روجھان میں عمرانی گینگ اور لونڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چک عمرانی میں کارروائی کی گئی تھی۔ پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوگئے بعد ازاں جن میں سے دو ڈاکو گرفتار کرلیے گئے۔

سویلینز ملٹری ٹرائل کیس:کیا 9 مئی پر ادارے نے کسی کا احتساب کیا؟ جسٹس حسن اظہر رضوی
- 16 گھنٹے قبل

جہلم :ڈی پی او طارق عزیزکی کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل پر فوری کارروائی کا حکم
- 12 گھنٹے قبل

پارا چنار: شادی کی تقریب میں زہریلے کھانے سے 100 سے زائد بچوں کی حالت خراب
- 14 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اعلی سطحی وفد کے ہمراہ کابل راونہ
- 12 منٹ قبل

پنجاب یونیورسٹی کےفلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو فلٹریشن پلانٹ کا عطیہ
- 16 گھنٹے قبل

پی ایس ایل: کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف
- 15 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، حملوں سے مزید 64 فلسطینی شہید
- 23 منٹ قبل

اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان، شہریوں کو انتباہ جاری
- 15 گھنٹے قبل

افغان مہا جرین کی واپسی کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی،طلال چوہدری
- 16 گھنٹے قبل

ضمنی الیکشن سے ثابت ہواکہ سندھ کے عوام نے کینالز منصوبہ مسترد کردیا،بلاول بھٹو
- 13 گھنٹے قبل

دکی: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 خارجی دہشتگرد ہلاک
- 17 منٹ قبل

وزیراعلی مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل