آندھی اورژالہ باری کے باعث کمزور عمارتوں، چھتوں، گاڑیوں اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان کا اندیشہ ہے،ترجمان این ڈی ایم اے


اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں میں شدید بارش اور زالہ باری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو انتباہ جاری کردیا۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر ( این ای او سی ) نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کر دی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور قریبی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور بارش کے نتیجے میں گھروں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہفتہ اور اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی۔
ادھر، پی ڈی ایم اے نے کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہفتہ اور اتوار کی چھٹی منسوخ کردی۔
پی ڈی ایم اے کی تمام افسران و عملے، بشمول ڈویژنل سطح کے رپورٹنگ افسران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھ اکہ تمام افسران و عملے ڈویژنل رپورٹنگ افسران 19 اور 20 اپریل کو اپنی حاضری ہر صورت یقینی بنائیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آندھی اورژالہ باری کے باعث کمزور عمارتوں، چھتوں، گاڑیوں اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ پنجاب میں ممکنہ شدید موسمی صورت حال کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے ،موسمی حالات سے آگاہ رہنے کیلئے موبائل ایپ این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ کو فالو کریں۔
ترجمان نے کہا کہ کسان فصلوں کو نقصان سے بچانے کیلئے ضروری پیشگی انتظامات رکھے،آندھی و طوفان کی صورت میں کمزور عمارتوں اور درختوں سے دور رہیں،جبکہ شہری اس دورانیے میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔
خیال رہے دو روز قبل بھی اسلام آباد میں اچانک ژالہ باری اور اولے پڑنے سے شہریوں کو نقصان اٹھانا پڑا تھا اور بڑے پیمانے پر گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل






