یہ فیچر اسپینش، عربی، پرتگیز، ہندی اور روسی سپورٹ کے ترجمے کو سپورٹ کرتا ہے،جس کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی بھی ضرورت نہیں ہوگی،


ویب ڈیسک:میٹا کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ میسجز اور چینل اپ ڈیٹس کے ٹیکسٹ کا ترجمہ کرنے والے فیچر پر گزشتہ سال سے کام کیا جا رہا تھا،جس کو اب حال ہی میں واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ ٹرانسلیشن فیچر بیٹا ورژن کے کچھ صارفین کو دستیاب ہے اور آنے والے ہفتوں میں اسے دیگر بیٹا صارفین تک توسیع دیے جانے کا امکان ہے۔
یہ فیچر اسپینش، عربی، پرتگیز، ہندی اور روسی سپورٹ کے ترجمے کو سپورٹ کرتا ہے،جس کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی بھی ضرورت نہیں ہوگی،بس صارفین کو مطلوبہ زبان کے لینگوئج پیک کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا جس کے بعد انٹرنیٹ کے بغیر بھی اس زبان کے ٹیکسٹ کا ترجمہ کرنا ممکن ہوگا۔
میٹا کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ یہ لینگوئج پیک خودکار طور پر زبان کی شناخت کرکے آنے والے پیغامات کا ترجمہ بھی کرسکے گا،اس فیچر کو آپ کو خود ان ایبل کرنا ہوگا اور اس کے لیے سیٹنگز میں چیٹ سیکشن میں جاکر اسے ان ایبل کرنا ہوگا۔
وہاں صارفین انتخاب کرسکیں گے کہ وہ کس زبان کے میسجز کا خودکار طور پر ترجمہ کرانا چاہتے ہیں،جس کوون آن ون اور گروپ چیٹس کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago





