پی ایس ایل:اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کرباؤلنگ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ایونٹ میں تینوں میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن پر ہے


کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ کوشش کریں گے اپنی حکمت عملی کے مطابق کھلیں ۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے کیونکہ وکٹ کی تیاری میں آسٹریلوی مٹی استعمال کی گئی ہے۔
کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، ریاض اللہ کی جگہ سعد بیگ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے،جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ، محمد نواز اور بین ڈوارشیس کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ایونٹ میں تینوں میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ کراچی کنگز کے تین میچوں میں چار پوائنٹس ہیں ۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago







