کینیا میں جنگلی جانوروں اور انسانوں کا آمنا سامنا ہونا عام بات ہے لیکن انسانوں پر شیر کے حملے اور اموات کم ہی رپورٹ ہوتی ہیں۔


کینیا کے جنگلی حیات کے تحفظ کے ادارے (کے ڈبلو ایس) کے مطابق نیروبی کے نواحی علاقے میں ایک 14 سالہ لڑکی شیر کے حملے میں ہلاک ہو گئی۔
ادارے کے مطابق یہ واقعہ نیروبی نیشنل پارک کے ساتھ واقع ایک رہائشی فارم میں پیش آیا، جہاں شیر بچی کو رہائشی کمپاؤنڈ سے اٹھا کر لے گیا۔
حملہ آور شیر تاحال نہیں پکڑا جاسکا تاہم حکام کی جانب سے علاقے میں جال لگا دیے گئے ہیں اور شیر کی تلاش کے لیے ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں جبکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات بھی سخت کر دیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ نیروبی نیشنل پارک شہر کے مرکز سے صرف 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہاں شیروں، بھینسوں، چیتوں، زرافوں اور دیگر جنگلی جانوروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ پارک کو تین اطراف سے باڑ لگا کر محفوظ بنایا گیا ہے ایک جانب سے اسے کھلا رکھا گیا ہے تاکہ جانور آزادانہ ہجرت کر سکیں۔
کینیا میں جنگلی جانوروں اور انسانوں کا آمنا سامنا ہونا عام بات ہے لیکن انسانوں پر شیر کے حملے اور اموات کم ہی رپورٹ ہوتی ہیں۔
کے ڈبلیو ایس کے اہلکاروں نے شیر کے قدموں کے نشانات کا پیچھا جس کے بعد انہیں ایک دریا کے کنارے بچی کی باقیات ملیں۔

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 3 منٹ قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 5 گھنٹے قبل

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 20 منٹ قبل

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- ایک گھنٹہ قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 4 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 18 منٹ قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 5 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- ایک گھنٹہ قبل
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 4 گھنٹے قبل