نئے پوپ کے انتخاب کے لیے دنیا بھر کے 138 کارڈینلر کا اجلاس ’’کونکلیو‘‘ اگلے دو سے تین ہفتوں میں شروع ہونے کی توقع ہے


ویٹی کن سٹی :پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد دنیا بھر کے 1.39 ارب کیتھولک افراد کی نگاہیں اب اس بات پر مرکوز ہیں کہ ان کا جانشین کون ہوگا۔
پوپ کے انتقال یا استعفیٰ کے بعد ویٹی کن میں ’’سیڈے ویکانتے" (یعنی پوپ کی نشست خالی) کا دور شروع ہوتا ہے۔
اس دوران، ویٹی کن کے مالیاتی اور انتظامی معاملات کی نگرانی کیمرلینگو نامی سینئر کارڈینل کرتے ہیں، تاہم وہ عقائد یا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکتے۔
کیتھولک چرچ میں پاپائے روم کے انتخاب کا طریقۂ کار گذشتہ 800 سال سے کچھ زیادہ تبدیل نہیں ہوا، جسے ’پیپل کونکلیو‘ کہا جاتا ہے۔
پیپل کونکلیو ایک مخصوص قسم کا الیکشن ہے جس میں صرف کارڈینل ووٹ ڈال سکتے ہیں،جن کی کل تعداد 138 ہے۔
کارڈینلز کیتھولک چرچ میں اعلیٰ درجے کے مذہبی رہنما ہوتے ہیں جو پوپ کی مشاورت کرتے ہیں اور ویٹیکن کی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انتخاب کب ہوگا؟
نئے پوپ کے انتخاب کے لیے دنیا بھر کے 138 کارڈینلر کا اجلاس ’’کونکلیو‘‘ اگلے دو سے تین ہفتوں میں شروع ہونے کی توقع ہے۔
جس سے قبل پوپ فرانسس کے لیے نو روزہ سوگ منایا جائے گا۔ دنیا بھر سے کارڈینلز اس دوران ویٹی کن پہنچیں گے۔
کونکلیو میں شمولیت
جب پوپ کا انتخاب ہونا ہوتا ہے تو ووٹ دینے کے اہل کارڈینلز ویٹیکن میں سسٹین چیپل میں اکٹھے ہوتے ہیں۔ اس تاریخی عمارت کے اندر ہونے والی تمام کارروائی مکمل صیغۂ راز میں رہتی ہے اور کسی قسم کی اطلاع باہر نہیں آنے دی جاتی،بعض اوقات یہ عمل مہینوں تک جاری رہتا ہے۔
پچھلے 952 برسوں میں اب تک 107 کونکلیو ہو چکے ہیں جن کا اوسط آٹھ سال دس ماہ بنتا ہے۔
انتخاب کا طریقہ کار
کارڈینلز ویٹیکن سٹی میں واقع سسٹین چیپل میں بند ہو کر بحث کرتے ہیں جس کے بعد ووٹنگ ہوتی ہے۔ نئے پوپ کے انتخاب کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے اور ہر روز چار ووٹنگ کے دور ہو سکتے ہیں۔
ووٹنگ کی نگرانی
9 کارڈینلز ووٹنگ کی نگرانی کرتے ہیں۔ 3 سکروٹنرز ووٹوں کا حساب رکھتے ہیں جبکہ ہر بیلٹ کے بعد ووٹ جلائے جاتے ہیں۔
کالے اور سفید دھوئیں کی علامات
پوپ کے انتخاب کے بعد عمارت کی چمنی سے دھواں خارج کر کے باہر کھڑے ہزاروں لوگوں کو وہاں ہونے والی کارگزاری کی اطلاع دی جاتی ہے،کالے دھوئیں کا مطلب ہے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ سفید دھویں کا مطلب ہے نیا پوپ منتخب ہو گیا ہے۔
نئے پوپ کا اعلان
منتخب ہونے والا پوپ اپنا نیا لقب چنتا ہے اور اس کا اعلان ویٹیکن کی بالکونی سے ہوتا ہے جسے ’ہیبیمس پاپام‘ کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے، ’نیا پوپ آ گیا ہے۔‘
نئے پوپ کے امیدوار
پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد کئی نام زیرِ غور ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔
کارڈینل پیٹر ٹرکسن (گھانا): سابق سربراہ برائے انصاف و امن کونسل، ایک متوازن نظریات رکھنے والے قدامت پسند رہنما سمجھے جاتے ہیں۔
کارڈینل لوئس ٹیگلے (فلپائن): غربت کے خاتمے اور سماجی انصاف پر زور دیتے ہیں، اور پوپ فرانسس کے وژن کے قریب تر خیال کیے جاتے ہیں۔
کارڈینل پیٹر ایرڈو (ہنگری): ایک روایتی قدامت پسند اور مشرقی عیسائیوں کے ساتھ مکالمے کے حامی ہیں جو آرتھوڈوکس چرچ کے ساتھ اتحاد کے خواہاں ہیں۔
کارڈینل پیترو پیرو لین (اٹلی): ویٹی کن کے سیکرٹری آف اسٹیٹ جن کا سفارتی تجربہ انہیں ایک مضبوط امیدوار بناتا ہے۔
کارڈینل ماتیو زُپی (اٹلی): بولونیا کے آرچ بشپ، امن مذاکرات اور سماجی ہم آہنگی کے داعی ہیں۔
کارڈینل ماریو گریخ (مالٹا): بشپوں کے سنود کے سیکریٹری جنرل اور پوپ فرانسس کے قریبی معتمد ہیں۔

ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے اپنے 3 جانشین تجویز کر دیے، امریکی اخبار کا دعویٰ
- 8 گھنٹے قبل

ایران کو تمام ضمانتیں دینی ہوں گی ، جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرےگا، میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
- 11 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان:دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ،جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
- 13 گھنٹے قبل

قومی کرکٹر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے،تصاویر وائرل
- 15 گھنٹے قبل

مسلمان اختلافات ختم کرکے متحد ہوجائیں: ترک صدر
- 12 گھنٹے قبل

تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری،قائمہ کمیٹی نے انکم ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز دے دی
- 15 گھنٹے قبل

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس، اسرائیلی جارحیت کی مذمت، ایران و غزہ جنگ بندی پر زور
- 14 گھنٹے قبل

اسرائیل کو بارہا سمجھایا کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے ارادے کا کوئی ثبوت نہیں ، پیوٹن
- 12 گھنٹے قبل

آئینی بینچ میں توسیع کی مخالفت پر جسٹس منصور کا خط منظر عام پر آگیا
- 12 گھنٹے قبل

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے سے صاف انکار کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

حکومت نے سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا، وزیر خزانہ
- 14 گھنٹے قبل

وزیر اعلی پنجاب کا غریب دیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں دینے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل