ارسا ترجمان کےمطابق پنجاب کو 23 ہزار 800 سے بڑھاکر پانی کی فراہمی 64 ہزار 800 کیوسک کر دی گئی ہے جب کہ 10 ہزار کیوسک کا اضافہ کر کے سندھ کا حصہ 45 ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے۔


ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی سطح بہتر ہونےلگی ہے،جس کےبعد انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا ) نے پنجاب اور سندھ کےلیے پانی کی فراہمی بڑھادی ہے ۔
ارسا ترجمان کےمطابق پنجاب کو 23 ہزار 800 سے بڑھاکر پانی کی فراہمی 64 ہزار 800 کیوسک کر دی گئی ہے جب کہ 10 ہزار کیوسک کا اضافہ کر کے سندھ کا حصہ 45 ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے۔
ارسا ترجمان کاکہنا ہے کہ بلوچستان کو پانی کی فراہمی 500 اور خیبرپختونخوا کو 1900 کیوسک ہےجب کہ خریف کےلیے پانی کی کمی کا تخمینہ 43 فیصد سے کم ہوکر 27 فیصد پر آگیا ہے۔
وفاقی وزیر میاں معین وٹو نے کہاکہ چولستان میں بننے والی نہر پر اعتراض اٹھایا جارہا ہے حالانکہ پہلے سے موجود فارمولا کے تحت ہی اس نہر کو پانی دیا جائےگا البتہ مذاکرات شروع ہوچکے ہیں یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں معین وٹو کا کہنا ہےکہ ہر صوبہ اپنے حصے کے پانی کو اپنی مرضی سے استعمال کرسکتا ہے،نہروں کا معاملہ غلط فہمی اور مشاورت نہ ہونے سے تنازع کا شکار ہوا ہے۔

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- 9 گھنٹے قبل

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- 9 گھنٹے قبل

لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد قتل،ملزمان گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا
- 9 گھنٹے قبل

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- 10 گھنٹے قبل

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 13 گھنٹے قبل

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 13 گھنٹے قبل

معروف پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- 12 گھنٹے قبل
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 6 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 9 گھنٹے قبل














