9 مئی مقدمات :ایک سال بعد یاد آیا کہ ملزمہ نے جرم کیا ہے؟ سپریم کورٹ کے ریمارکس
ا گر ہائی کورٹ کو کوئی خط بھی ملے کہ ناانصافی ہورہی ہے تو وہ اختیارات استعمال کرسکتی ہے، اگر ناانصافی ہو تو اس پر آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں،جسٹس ہاشم


اسلام آباد:پاکستان سپریم کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ ایک سال بعد یاد آیا کہ ملزمہ نے جرم کیا ہے؟، کیا پتا کل کو آپ میرا یا کسی کا نام بھی 9 مئی کے مقدمات میں شامل کر دیں، جبکہ جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے پنجاب حکومت سے استفسار کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کے خلاف اب کیس کیوں چلانا چاہتے ہیں؟۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 9 مئی کے مقدمات میں صنم جاوید کی بریت کے فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں جو کچھ ہے، بس ہم کچھ نہ ہی بولیں تو ٹھیک ہے، ایک سال بعد یاد آیا کہ ملزمہ نے جرم کیا ہے؟، کیا پتا کل کو آپ میرا یا کسی کا نام بھی 9 مئی کے مقدمات میں شامل کر دیں۔
دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ صنم جاوید کے ریمانڈ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، ریمانڈ کیخلاف درخواست میں لاہور ہائیکورٹ نے ملزمہ کو مقدمے سے ہی بری کر دیا، جس پر جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے کہا کہ ان مقدمات میں تو عدالت عظمیٰ سے ہدایات جاری ہوچکی ہیں کہ 4 ماہ میں فیصلہ کیا جائے۔
جس پر ردعمل دیتے ہوئے پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اپنے اختیارات سے بڑھ کر فیصلہ دیا اور ملزمہ کو بری کیا،جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ میرا اس حوالے سے فیصلہ موجود ہے کہ ہائی کورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں، اگر ہائی کورٹ کو کوئی خط بھی ملے کہ ناانصافی ہورہی ہے تو وہ اختیارات استعمال کرسکتی ہے، اگر ناانصافی ہو تو اس پر آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ سوموٹو اختیارات کا استعمال نہیں کرسکتی۔
جسٹس صلاح الدین نے کہا کہ کرمنل ریویژن میں ہائی کورٹ کے پاس تو سوموٹو کے اختیارات بھی ہوتے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 16 hours ago

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 17 hours ago

امریکا نے جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں
- 6 minutes ago

پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ مزید کارروائی نہیں ہوگی ، نریندر مودی
- 9 hours ago

جنرل عاصم منیر کی سی ایم ایچ آمد،معرکہ حق کےزخمیوں کی عیادت
- 10 hours ago

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 16 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 14 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 15 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 16 hours ago
پی ایس ایل 10: بقیہ میچز 17 مئی سے شروع کروانے کا فیصلہ
- 10 hours ago

قومی اسمبلی سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- 12 hours ago

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہداکیلئےپیکیج کا اعلان
- 11 hours ago