Advertisement
TheMaryamNSharifLatest
Advertisement

صہیونی فورسز کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید

اسرائیلی بمباری سے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں آگ لگ گئی جس سے  11 افراد جُھلس کر شہید ہوگئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Apr 23rd 2025, 8:37 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
صہیونی فورسز کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے غزہ پر سفاکانہ حملے جاری، بمباری میں مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں کم از کم 32 فلسطینیوں کو شہید کیا۔

اسرائیلی بمباری سے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں آگ لگ گئی جس سے  11 افراد جُھلس کر شہید ہوگئے۔ مغربی غزہ سٹی میں گھر پر فضائی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شہید ہو گئے، جبکہ نصیرات پناہ گزین کیمپ میں جنگی طیاروں کے حملے میں 3 عام شہری، جن میں 2 بچیاں بھی شامل تھیں، شہید ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں اُن مشینری اور بلڈوزروں کو بھی نشانہ بنایا گیا جو غزہ میں ملبے تلے دبے افراد کی لاشیں نکالنے کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔ حملوں کے باعث غزہ میں پولیو مہم بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔

ادھر اردن اور مصر نے اسرائیل اور حماس میں 5 سے 7 سال جنگ بندی کی نئی تجاویز پیش کردیں جب کہ منصوبے میں اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی شن بیت کے سربراہ رونن بار نے بیان حلفی میں نیتن یاہو کو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

Advertisement
TheMaryamNSharifLatest
خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اورکیس رپورٹ، مجموعی تعداد 12 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اورکیس رپورٹ، مجموعی تعداد 12 ہوگئی

  • 4 گھنٹے قبل
اسحاق ڈار کی ترکیہ میں اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم ایوارڈز تقریب میں شرکت،دفتر خارجہ

اسحاق ڈار کی ترکیہ میں اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم ایوارڈز تقریب میں شرکت،دفتر خارجہ

  • 3 گھنٹے قبل
بھارت کو دنیا بھر میں ناکامی ہوئی ہے،پاکستان سچ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا،بلاول بھٹو

بھارت کو دنیا بھر میں ناکامی ہوئی ہے،پاکستان سچ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا،بلاول بھٹو

  • ایک گھنٹہ قبل
غزہ: اسرائیل کی ایک بار پھر امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ، 35 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیل کی ایک بار پھر امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ، 35 فلسطینی شہید

  • 35 منٹ قبل
ناران : گلیشیر کے نیچے آکر ایک ہی خاندان کے تین سیاح جاں بحق 

ناران : گلیشیر کے نیچے آکر ایک ہی خاندان کے تین سیاح جاں بحق 

  • 5 گھنٹے قبل
 ایران اسرائیل کشیدگی کو صرف اور صرف سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے،انتونیو گوتریس 

 ایران اسرائیل کشیدگی کو صرف اور صرف سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے،انتونیو گوتریس 

  • 3 گھنٹے قبل
ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کا مشن،پی آئی اے کی دوسری پرواز لاہور پہنچ گئی

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کا مشن،پی آئی اے کی دوسری پرواز لاہور پہنچ گئی

  • 3 گھنٹے قبل
چیئرمین واپڈا جنرل (ر) سجاد غنی اپنے عہدے سےمستعفی 

چیئرمین واپڈا جنرل (ر) سجاد غنی اپنے عہدے سےمستعفی 

  • 3 گھنٹے قبل
سال  2026 کے لیے دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست جاری، پاکستان کی کتنی یونیورسٹیاں شامل؟

سال 2026 کے لیے دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست جاری، پاکستان کی کتنی یونیورسٹیاں شامل؟

  • 5 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ اور ایران اسرائیل جنگ پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم کا امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ اور ایران اسرائیل جنگ پر تبادلہ خیال

  • 3 گھنٹے قبل
ہاکی نیشنز کپ: پاکستان نے فرانس کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہاکی نیشنز کپ: پاکستان نے فرانس کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

  • 6 گھنٹے قبل
اسرائیل کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،سربراہ آئی اے آی اے

اسرائیل کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،سربراہ آئی اے آی اے

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement