جی این این سوشل

جرم

اٹک:سابق ایم پی اے ملک شاہان حاکمین کے قتل کاملزم شیر دل گرفتار

اٹک: سابق ایم پی اے ملک شاہان حاکمین کے قتل کاملزم شیر دل گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم سابق ایم پی اے کابھتیجاہے،آلہٰ قتل برآمد کرلیاگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اہل خانہ اور دوستوں نے فوری طور پر ملک شاہان کو راولپنڈی کے اسپتال منتقل کیا
اہل خانہ اور دوستوں نے فوری طور پر ملک شاہان کو راولپنڈی کے اسپتال منتقل کیا

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خالد ہمدانی کا کہناہےکہ  ملزم کیخلاف مقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی بندر گاہ پر رات گئے زور دار دھماکہ

 

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہان حاکمین پر اٹک میں  اس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا جب وہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے پہنچے تھے۔قاتلانہ  حملے میں  وہ شدید زخمی ہوئے تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں عید کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ اور دوستوں نے فوری طور پر ملک شاہان کو راولپنڈی کے اسپتال منتقل کیا جہاں پہنچتے ہی وہ دم توڑ گئے ۔

 

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر بخاری نے  پارٹی  کے صوبائی رہنما شاہان ملک پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

 نئیر بخاری کا کہنا ہے کہ پارٹی راہنما شاہان ملک پر حملہ ناقابل برداشت ہے ،شاہان ملک پر دن دہاڑے جنازہ کے دوران حملہ صوبائی حکومت کی ناکامی ہے ،پیپلز پارٹی راہنما کی حفاظت میں کوتاہی کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔

پاکستان

پی ٹی آئی کے سینیٹراعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت خارج

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ متعلقہ فوٹیج کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ تتیمہ بیان کے تحت کیسزمیں نامزد کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے سینیٹراعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت خارج

لاہور ہائیکورٹ  نے پی ٹی آئی کے سینیٹراعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

جسٹس سید شہبازعلی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت کی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔

تھانہ سرورروڈ پولیس نے اعجاز چوہدری پرجلاؤ گھیراؤ کے الزام کےتحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق عدالت پیش ہوئے۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ متعلقہ فوٹیج کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ تتیمہ بیان کے تحت کیسزمیں نامزد کیا گیا۔ کسی واقعے میں ملوث نہ ہونے کے باوجود متعدد ایف آئی آرز درج کی گئی۔ استدعا ہے کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔

دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت اور شیخ امتیاز کی درخواست ضمانت بھی خارج کردی۔ حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز محمود احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواستیں خارج کیں۔ حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیازمحمود نے نو مئی کیسز میں ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف منصوبوں کیلئے پینتالیس ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی

فورم نے انسداد منشیات فورس کے ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس کی شرح میں اضافے کی بھی اجازت دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے مختلف منصوبوں کیلئے پینتالیس ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دفاعی خدمات کے مختلف منصوبوں کیلئے پینتالیس ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی ہے ۔

کمیٹی نےآج(جمعرات کو) اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ایک اجلاس میں یہ منظوری دی ۔

اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تعاون کی مذاکرات کیلئے پندرہ کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی تاکہ رواں سال گیارہ سے بائیس نومبر تک آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں COP 29 کی ضروریات کو پورا کیاجاسکے ۔

ای سی سی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین کی اعشاریہ پانچ ملی لیٹر کی خوراک کی فی بوتل قیمت آٹھ سو اکانوے روپے پینسٹھ پیسے سے بڑھا کر ایک ہزار نوسواسی روپے کرنے کی منظوری دی ۔

فورم نے انسداد منشیات فورس کے ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس کی شرح میں اضافے کی بھی اجازت دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج

پولیس کی جانب سے مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی، اعظم سواتی اور نعیم حیدر پنجوتھا کو مقدمے بھی نامزد کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین  پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

وفاقی پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی ایکٹ اور سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ، سینٹر شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ بھی نامزد ہیں۔

پولیس کی جانب سے مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی، اعظم سواتی اور نعیم حیدر پنجوتھا کو مقدمے بھی نامزد کیا گیا۔

متن مقدمہ کے مطابق مظاہرین نے سرکاری ادارے کے سربراہ کا پتلا جلایا اور پولیس سے مزاحمت کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ احتجاج کے دوران ٹائر جلا کر راستے بھی بند کر دیئے گئے۔

واضح رہے کہ مقدمہ میں پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھانے والے 100 سے زائد نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll