اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے تمام غیر ملکیوں کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر میں حکومت بنائے گی اور وزیر اعظم عمران خان انتخابی مہم پر وہاں جائیں گے۔ اگلے الیکشن میں بھی قوم عمران خان کو ووٹ دے گی، س کے لیے اپنی پرفارمنس بہتر کرنا ہو گی۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں ہر غیر ملکی کو رجسٹر کریں گے ۔ ہم نے حالیہ دنوں میں ایک افغان گروہ گرفتار کیا جو جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث تھا، 40سے 50 ہزار لوگ ستر سال میں پاکستان میں داخل ہوئے ان کا کوئی اتا پتہ نہیں، ہماری کوشش ہے کہ جو صورتحال بن رہی ہے اس میں ہر غیرملکی کا اندراج ہو۔
بارڈر مینجمنٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ چمن بارڈر کو یکم اگست سے الیکٹرانک کر دیں گے جبکہ این سی او سی طورخم سرحد ان لوگوں کے لیے کھولی جارہی ہے جن کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔
شیخ رشید احمد نے کشمیر میں 5 سے 6 نوجوانوں کو شہید کرنے کی مذمت کی ، انہوں نے کہاکہ برہان وانی کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں۔ جب تک بھارت 5 اگست کے اقدامات واپس نہیں لیتا، تب تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہو گی ۔انہوں نے بھارت کیجانب سے ڈرون کے الزام لگانے کی تردید کردی ۔
وزیرداخلہ نے مزید کہاکہ منشیات کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرنے جا رہے ہیں، پاکستان پر الزام تھا کہ پاکستان سے منشیات باہر جا رہی ہیں، بطور وزیر داخلہ کہتا ہوں کہ باہر سے منشیات پاکستان آ رہی ہیں۔
شیخ رشید نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ’بلاول دل کا جانی ہے، بلورانی کے خلاف میں کوئی بات نہیں سن سکتا، اپوزیشن کشمیر میں کیا کریں گے کیونکہ عمران خان وہاں سے جیتیں گے۔

نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی آج اپنی 51 ویں سالگرہ آج منارہی ہیں
- 5 گھنٹے قبل
چہلم امام حسین ؑکے موقع پر حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات میں سزائیں،تحریک انصاف کا فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

خاتون سے زیادتی کے الزامات ،بورڈ نے کرکٹرپر پابندی عائد کر دی
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کو ایک اور دھچکا،ائیر انڈیا کا واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے،وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت،فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کا یومِ آزادی پر تعطیل کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

حج2026 کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع
- 4 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،سفارتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں ڈینگی ایک دفعہ پھر سر اٹھانے لگا،مزید 9 افراد بیماری میں مبتلا
- 4 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
- 2 گھنٹے قبل