جی این این سوشل

علاقائی

لاہور میں بارش کے بعد محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی

اسلام آباد : لاہور میں صبح سویرے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا ، تاہم دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔

 

 

یہ بھی پڑھیں : عید الضحیٰ ، این سی او سی نے نئی پابندی عائد کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔ سبی،کوہلو،چاغی اوردالبندین میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ سبی اورنوکنڈی کادرجہ حرارت47 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

 

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں عید کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

جبکہ دالبندین 45،اوستہ محمد 43،خضدار اور لسبیلہ کادرجہ حرارت39سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ تربت 38،پنجگور36،کوئٹہ کادرجہ حرارت38سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں :دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی بندر گاہ پر رات گئے زور دار دھماکہ

 زیارت 25،قلات 34،جیونی،  پسنی 32 جبکہ گوادر اوراوڑمارہ کادرجہ حرارت33سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔  بارکھان اور ژوب کادرجہ حرارت36سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔ 

 

 یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری 

کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب13فیصد گوادر میں 66فیصد،قلات میں 22فیصدسبی میں 34نوکنڈی میں 07فیصد ریکا رڈکیا گیا۔

پاکستان

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج

چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزاراکرم باری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار اکرم باری اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔ عدالت نے آج صبح دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

درخواست گزاراکمل خان باری نے سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزاراکرم باری کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار اکرم باری اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزاراکرم باری کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ 2016 ترمیم ہوئی، اس کے بعد ریٹائرڈ افسرتعینات ہوا، وہ اس لیے کہ ریٹائرڈ افسر کسی کے ماتحت نہیں ہوتا، چیف الیکشن کمشنر حاضرسروس ملازم ہیں۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سکندرسلطان راجہ جب تعینات ہوئے تب حاضر سروس بیوروکریٹ تھے، سپریم کورٹ فیصلہ کے مطابق سینئر سول سرونٹ کو تعینات نہیں کیا جاسکتا، گریڈ22 کے ریٹائرڈ افسران کو تعینات کیا جا سکتا ہے، سپریم کورٹ کا موجودہ یا سابق جج بھی تعینات ہو سکتا تھا۔

وکیل درخواست گزارنے جواب دیا کہ مجھے وقت دے دیں، میں بریف کردوں گا۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن کے وکیل بغیر نوٹس روسٹرم پر آ گئے اورعدالت سے کہا کہ میرے پاس چیف الیکشن کمشنربننے سے قبل ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اس میں کچھ لگایا آپ نے کیا؟ آپ کو کیسے معلوم ہواکہ ایسا ہی ہوا، وکیل درخواست گزارنے جواب دیا کہ یہ ان کی ویب سائیٹ پرہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ مجھے مطمئن کریں، کچھ ثابت کریں، سیٹی کی آوازآئے گی تو میں آگے بھی اطلاع دوں گا نا۔

وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ 24 جنوری 2020 کو چیف الیکشن کمشنر بنایاگیا وہ نومبر 2019 ریٹائرڈ ہوچکے تھے، اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ دیکھ لیں وہ تو ریٹائر ہو چکے تھے، اوکے شکریہ، اس کو دیکھ لیتے ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بلایا ہی نہیں اورنہ نوٹس ہوئے ابھی، لگتا ہے آپ کو بہت جلدی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے سینیٹراعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت خارج

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ متعلقہ فوٹیج کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ تتیمہ بیان کے تحت کیسزمیں نامزد کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے سینیٹراعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت خارج

لاہور ہائیکورٹ  نے پی ٹی آئی کے سینیٹراعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

جسٹس سید شہبازعلی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت کی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔

تھانہ سرورروڈ پولیس نے اعجاز چوہدری پرجلاؤ گھیراؤ کے الزام کےتحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق عدالت پیش ہوئے۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ متعلقہ فوٹیج کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ تتیمہ بیان کے تحت کیسزمیں نامزد کیا گیا۔ کسی واقعے میں ملوث نہ ہونے کے باوجود متعدد ایف آئی آرز درج کی گئی۔ استدعا ہے کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔

دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت اور شیخ امتیاز کی درخواست ضمانت بھی خارج کردی۔ حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز محمود احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواستیں خارج کیں۔ حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیازمحمود نے نو مئی کیسز میں ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترمیمی بل کو موخر کرنے کا مطالبہ

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کے پیش نظر آئینی ترمیمی بل کو موخر کردیا جائے، اپوزیشن سے بھی کہتا ہوں کہ وہ اس موقع پر احتجاج نہ کرے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترمیمی بل کو موخر کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے آئینی ترمیمی بل کو موخر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ وہ آئینی ترمیمی بل کو موخر کردیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس سی او کانفرنس تک اپنے اختلافات کو بھلادیں، آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومت کیوں عجلت کا مظاہرہ کررہی ہے؟، آئینی ترمیم اس قابل نہیں اسے پاس یا سپورٹ کیا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کے پیش نظر آئینی ترمیمی بل کو موخر کردیا جائے، اپوزیشن سے بھی کہتا ہوں کہ وہ اس موقع پر احتجاج نہ کرے۔

مولانا فضل الرحمان نے واضح کہا کہ آئینی ترمیم پر حکومت کے ساتھ نہیں چلیں گے، 24 گھنٹے میں کیسے بل پاس کریں؟ جلد بازی ہمیں قبول نہیں۔ آرٹیکل 63 اے سے متعلق عدالت کا فیصلہ قبول کرتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll