الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب اور سیلز ٹیکس ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا، ترجمان پی آر اے

.webp&w=3840&q=75)
پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے راولپنڈی ڈویژن میں ٹیکس کی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔
الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب اور سیلز ٹیکس ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی اور کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی ڈویژن کے شادی ہالز و ریسٹورنٹس سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پی آر اے کے مطابق پہلے مرحلے میں راولپنڈی شہر میں واقع شادی ہالز و ریسٹورنٹس پر آگاہی مہم کے تحت سٹینڈیز رکھی گئی ہیں اور بینرز آویزاں کئے گئے ہیں. جبکہ دوسرے مرحلے میں آگاہی مہم کا دائرہ کار راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے. راولپنڈی شہر میں پشاور روڈ، حیدر روڈ، آدم جی روڈ، کامران مارکیٹ میں پی آر اے کی جانب سے سٹیمرز و بینرز لگائے گئے ہیں.
ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسٹورینٹس میں سسٹم کی تنصیب کے باوجود رسیدوں کا اجراء نا کرنے والوں کو بھی انتباہ جاری کیا گیا ہے. 60 لاکھ سالانہ یا زائد آمدن والے ریسٹورنٹس کو الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کروانا لازمی قرار دیا ہے. الیکٹرانک سسٹم نہ لگانے پر پی آر اے کی جانب سے انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی پنجاب سیلز ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی کے عوام سے بھر پور تعاون کی درخواست ہے. ٹیکس کی ادائیگی میں کوتاہی و چوری کی صورت میں پی آر اے کے ہیلپ لائن نمبرز پر ہمیں آگاہ کریں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں.
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 11 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 11 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 11 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 11 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 11 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 11 hours ago





