قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بڑے فیصلے، واہگہ بارڈر، فضائی حدود اور بھارت سے ہر قسم کی تجارت فوری بند
پانی روکا تو اسے جنگی اقدام سمجھا جائیگا،قومی سلامتی کمیٹی


قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سول اور عسکری قیادت نے بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا پوری طاقت سے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بھارتی یکطرفہ اعلان مسترد کر دیا، پانی پاکستان کا اہم قومی مفاد ہے اور 24کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، پاکستان اپنی لائف لائن کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا، پاکستان کی ملکیت کے پانی کا بہاؤ روکا گیا یا پانی کا بہاؤ موڑا گیا تو اس کو اس جنگ کا اقدام سمجھا جائے گا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے جاری اعلامیے میں کہا گی کہ پاک فوج ملکی دفاع کیلئے مکمل تیار ہے، اجلاس میں واہگہ بارڈر فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت معطل کر دی گئی ہے۔ سکھ یاتریوں کے علاوہ بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے ، پاکستان نے بھارت کے ساتھ شملہ معاہدہ معطل کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور اور کی مسلح افواج کسی بھی غلط مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد 30 افراد تک محدود کرنے اور دفاعی، فضائی و بحری مشیروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ بھارتی سفارتی عملے کو بھی 30 اپریل تک ملک چھوڑنے کی مہلت دی گئی ہے۔ سارک ویزہ اسکیم کے تحت جاری بھارتی شہریوں کے ویزے منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک حل طلب تنازعہ ہے، واہگہ کے راستے بھارت سے تمام سرحد پار آمدورفت معطل رہے گی۔ بھارت کے ساتھ تمام تجارتی روابط اور بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند کر دی گئی ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کیا کہ پہلگام واقعے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بھارت کی گھٹیا سوچ کی عکاسی ہے۔ بھارت کا کشمیر پر قبضہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اعلامیے میں کلبھوشن یادیو کو بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا زندہ ثبوت قرار دیا گیا۔
قومی سلامتی کمیٹی نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کر رہا ہے اور بھارت کا پراپیگنڈا بین الاقوامی سطح پر ناکام ہو چکا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے حملے اور 27 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے یکطرفہ جارحانہ اقدامات کا بھرپور جواب دینے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ختم ہوا، اجلاس میں پہگلام فالس فلیگ کے بعد کی ملکی داخلی و خارجی صورتحال پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تینوں سروسز چیفس، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے علاوہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ او
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی، واہگہ بارڈر کی بندش اور سفارتی عملے میں کمی جیسے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اور پاکستان کے ردعمل پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد ملکی داخلی و خارجی، خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، سرحدی کشیدگی، اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا پوری طاقت سے جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس کے دوران قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس میں بھارتی سفارتی اور آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے وزارت خارجہ کی سفارشات منظور کر لی گئیں۔
قومی سلامتی کمیٹی نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر لگائے گئے تمام بھارتی الزامات کو مسترد کیا اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

قومی کرکٹر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے،تصاویر وائرل
- 14 hours ago

آئینی بینچ میں توسیع کی مخالفت پر جسٹس منصور کا خط منظر عام پر آگیا
- 11 hours ago

تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری،قائمہ کمیٹی نے انکم ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز دے دی
- 14 hours ago

ڈی آئی خان:دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ،جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
- 12 hours ago

اسرائیل کو بارہا سمجھایا کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے ارادے کا کوئی ثبوت نہیں ، پیوٹن
- 11 hours ago

وزیر اعلی پنجاب کا غریب دیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں دینے کا فیصلہ
- 12 hours ago

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس، اسرائیلی جارحیت کی مذمت، ایران و غزہ جنگ بندی پر زور
- 13 hours ago

ایران کو تمام ضمانتیں دینی ہوں گی ، جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرےگا، میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
- 10 hours ago

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے سے صاف انکار کر دیا
- 7 hours ago

حکومت نے سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا، وزیر خزانہ
- 13 hours ago

ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے اپنے 3 جانشین تجویز کر دیے، امریکی اخبار کا دعویٰ
- 6 hours ago

مسلمان اختلافات ختم کرکے متحد ہوجائیں: ترک صدر
- 11 hours ago