نیٹ فلکس کی بلاک بسٹر ویب سیریز "ویڈنزڈے" سیزن 2 کا دل دہلا دینے والا ٹیزر جاری
سیزن کا پہلا مرحلہ 6 اگست جبکہ دوسرا 3 ستمبر 2025ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا


نیٹ فلکس کی بلاک بسٹر ویب سیریز ویڈنزڈے سیزن 2 کا دل دہلا دینے والا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔
ویڈنزڈے ایک بار پھر واپسی کے لیے تیار ہے، سیزن 2 کا پہلا خوفناک اور سنسنی خیز ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔اس بار کہانی میں پہلے سے بھی زیادہ پراسرار موڑ، سنسنی خیز مناظر اور نئے کردار شامل کیے گئے ہیں۔
مرکزی کردار ویڈنزڈے ایڈمز ایک بار پھر نیورمور اکیڈمی لوٹتی ہے، لیکن اس بار وہ صرف سیکھنے نہیں بلکہ لاشوں کے دفن ہونے کی جگہیں جاننے آئی ہے۔
ٹیزر کا آغاز ایک چونکا دینے والے منظر سے ہوتا ہے، جہاں جینا اور ٹیگا عرف ویڈنزڈے ایئر پورٹ سیکیورٹی سے گزرتے ہوئے اپنے کپڑوں میں چھپائے گئے ہتھیار نکالتی ہیں، سیکیورٹی عملہ حیران رہ جاتا ہے۔
ویڈنزڈے اس بار اپنے والدین مورٹیشیا اور گومز ایڈمز کے ہمراہ اسکول واپس آتی ہے، جہاں اس کے پرانے دوست اس کا پرتپاک استقبال کرتے ہیں لیکن ویڈنزڈے ہمیشہ کی طرح خاموش، سنجیدہ اور مشن پر فوکسڈ نظر آتی ہے۔
شائقین کی بےچینی ختم ہونے کو ہے، سیزن کا پہلا مرحلہ 6 اگست جبکہ دوسرا 3 ستمبر 2025ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- a day ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- a day ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- a day ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- a day ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 15 hours ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 15 hours ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 10 hours ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- a day ago





