Advertisement

محکمہ موسمیات نے 26 سے 30 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا

26 اپریل سے یکم مئی تک سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت میں اضافے کاامکان ہے،محکمہ موسمیات

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 ماہ قبل پر اپریل 25 2025، 5:07 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
محکمہ موسمیات نے 26 سے 30 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا

لاہور:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں26 سے 30اپریل تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق  26 اپریل سے یکم مئی تک سندھ، جنوبی پنجاب  اور بلوچستان میں درجہ حرارت میں اضافے کاامکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت 5 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 27 سے 30 اپریل تک بالائی پنجاب اور  اسلام آباد میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زائدرہنےکاامکان ظاہر کیا ہے۔
اسی طرح 27 سے 30 اپریل تک آزاد کشمیر  اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت  میں 4 سے 6 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید بتانا ہے کہ یکم مئی سے ملک میں ہیٹ ویو کی شدت میں کمی متوقع ہے،اس کے علاوہ 30 اپریل سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اس دوران ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔

Advertisement